خواتین اور تعلیم

Posted on at


تعلیم عورتوں کے لیے نہایت ضروری ہے یہ تعلیم اس کی آئندہ زندگی میں بھرپور مدد کرتی ہے تعلیم کی بدولت عورت اپنے گھر اور بچوں کی پرورش سہی طور پر کرتی ہے بلکہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں ماں کا کردار بہت ذیادہ ہے آج زندگی کے ہر شعبے میں چاہے سرکار اس محکمے میں ہو یا گورنمنٹ کا یا ہسپتال بنک غرض ہر جگہ خواتین کی وجہ سے مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں یہاں تک کہ جہاز تک اُڑانے لگی ہیں معاشرے میں ہونے والی ذیادتیوں کا ازالہ تعلیم ہی کی بدولت ممکن ہے۔



 مردوں کے اس معاشرے میں عورت ہی ہمشہ ظلم کا شکار ہوئی ہے تعلیم یافتہ عورت ہی گھر کے ماحول کو صاف ستھرا اور صحت مند رکھتی ہے لیکن ایک جاہل عورت صحت اور صفائی کے اصولوں سے بے خبر ہوتی ہے اور نتیجہ غیر صحت مندانہ ماحول کی وجہ سے بچے طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور کوئی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک کہ مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کو بھی تعلیم نہ دلوائی جائے عورتوں کو دنیاوی تعلیلم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی لازمی ہے عورت تعلیم یافتہ ہو گی تو دینی مسائل بہتر طور پر سمجھ سکے گی اور اس سے وہ اپنی زندگی اپنے بچوں کی زندگی دین کے بہترین اصولوں کے ساتھ گزار سکتی ہے۔



 حضورﷺ نے عورتوں کی تعللیم کے لیے ایک دین مقرر کر رکھا تھا حضورﷺ کی ازواج مطہرات حضورﷺ سے دین اسلام کی باتیں سیکھتی تھیں اور دوسری مسلمان عورتوں کو سیکھاتی تھیں ڈاکٹری یا نرسنگ جیسے شعبے عورتوں کے لیے نہایت موزوں ہیں اس کی وجہ عورتوں میں محبت اور شفقت کا جزبہ مردوں کی نسبت ذیادہ ہوتا ہے اور وہ مریضوں کی دیکھ بھال بہتر طریقے سے کر سکتی ہین عورتوں کو تعلیم دلوانے کا مقصد ین میں تعلیمی قابلیت پیدا کرنا ہے اور اس قابل بنانا ہے کہ وہ گھر کے ماحول سہی سمت میں جا سکے۔




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160