ایگزامینیریا

Posted on at


ویسے تو طالب علمی کے زمانے میں طالب علم کو بہت سی بیماریاں پیش آتی ہیں۔ لیکن ایک مرض ایسا ہے جو سال میں ایک مرتبہ طالب علم پر حملہ کرتا ہے۔ اس مرض کو ایگزامینیریا یعنی امتحانوں کا مرض کہا گیا ہے۔


یہ بیماری اس وقت شروع ہوتی ہے۔ جب امتحان کا ٹائم ٹیبل وائرس نظر آتا ہےاس وقت طاب علم پر بیماری کے اثرات نظر آتے ہہیں۔ کیونکہ ہماری تیاری کا ٹمپریچر زیرو ہوتا ہے۔ اور امتحان کا ٹمپریچر سو ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔


اب میں آپ کو اس بیماری کی علامات اور اس سے بچ نکلنے کا طریقہ بتاتا ہوں۔


۱۔ مریض کا جسم تھر تھرانے لگتا ہے۔


۲۔ دل زور زور سے ڈھڑکنے لگتا ہے اور رنگ زرد ہو جاتا ہے۔



۳۔مریض پر بار بار درد آتا ہے اور درد کا پتہ بھی نہیں چلتا۔


۴۔ پوری رات خواب میں معشوق کی جگہ کتابیں نظر آتی ہیں اور خواب میں اپنے آپ کو بہت قابل سمجھتا ہے۔


۵۔ پرچے کے روز ناشتے کی جگہ اینڈرال گولیاں کھاتا ہے۔


۶۔ اپنا اور بیگانوں کا سامان نہیں پہچانتا کبھی بیگانے کپڑے پہن لیتا ہے تو کبھی بیگانے جوتے۔


بچنے کے طریقا



۱۔ احتیاط کے لیئے مریض پر ٹینشن فری مچھر دانی لگانی چاہیئے۔


۲۔ مریض کو ایسے کمرے میں نہ سلاۓ جس میں ٹیکسٹ بک وغیرہ پڑی ہو کیونکہ اس سے مریض کو ومٹنگ کی شکایت ہوتی ہیں۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160