پانی کے استعمال کے فوائد

Posted on at


)دنیا بھر میں 75 فیصد افراد جسم میں پانی کی کمی سے پیدا ہونے والے مسائل کا شکار رہتے ہیں جو کہ دنیا کی آدھی سے زائد تعداد ہے ۔

2) 37فیصد میں پیاس کی شدت کو محسوس کرنے والے عضلات بے حد کمزور ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ بسا اوقات پیاس کی شدت کو بھوک سے تعبیر کرتے ہیں۔

3)جسم میں رونما ہونے والی پانی کی معمولی کمی نظام ہاضمہ کے عمل کی رفتار کو تین فیصد تک کم کر دیتی ہے ۔

 4) ڈائٹنگ کرنے والے سو فیصد افراد کو اگر آدھی رات کے وقت بھوک کی شدت سے معدے میں چھبن محسوس ہونے لگے تو پانی کا ایک گلاس ان کی بھوک کا احساس ختم کر کے انہیں تسکین دے سکتا ہے ۔

 5)دن کے اوقات میں جسم کو محسوس ہونے والی تھکن کی شکایت کی بنیادی وجہ پانی کی کمی ہوتی ہے ۔

6)حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے ابتدائی نتائج کے مطابق ایک دن میں 8 سے 10 گلاس پانی کا باقاعدگی سے استعمال آپ کو تازہ دم رکھنے کے ساتھ جوڑوں میں پیدا ہونے درد میں خاطر خواہ کمی کا باعث بنتا ہے ۔

7)جسم مین پیدا ہونے والی محض دو فیصد ی پانی کی کمی آپ کی یاداشت پر اثر انداز ہوتی ہے اور آپ کے حساب کے بنیادی و آسان سوالات حل کرنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی آپ کو کمپیوٹر اسکرین یا کسی طبع شدہ صفحے پر اپنی توجہ مر کوز رکھنے میں دشواری محسوس ہوتی ہے ۔

 8) روزانہ پانچ گلاس پانی کا باقاعدہ استعمال بڑی آنت کے کینسر کے امکانات کو 45 فیصد تک کم کرتا ہے ساتھ ہی خواتین میں چھاتی کے کینسر کے امکان بھی 50 فیصد تک بڑھنے سے روکتا 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160