پیسے کا صیحح استعمال

Posted on at


علم  کی طرح پیسہ بھی طاقت ہے.جس کے پاس ہوتا ہے اسے دوسروں پے حکمرانی بخشتا ہے.آج کے ہی نہیں بلکہ ہر  دور میں یہ چھوٹے بڑے ہر شخص کی ضرورت ہے.ہر شخص کو اس کی چاہ ہے تا کے وہ  بہتر سے بہتر زندگی بسر کر سکے.اگر انسان کے پاس  پیسہ ہے تو وہ اپنی زندگی کی تمام ضروریات کو با آسانی پورا کر کے عیش و عشرت کی زندگی گزار سکتا ہے،اگر پیسا نہیں ہے تو انسان کے پاس پھر کچھ نہیں ہے، یہاں تک کہ  کھانے کو روٹی اور پہنے کو کپڑے تک نہیں .

 

ہر ہنر کی طرح پیسہ بھی ہر انسان کے پاس مختلف مقدار میں ہے، کسی کو الله نے زیادہ دولت  دی ہے، کسی کو کم اور کسی کو بہت ہی کم.پیسے کی فراوانی اس کے  غلط اور بے جا  استمعال کو بھی بڑھاوا دیتا ہے . امیر انسان تو اسراف پسند ہوتے ہی  ہیں لیکن غریب بھی کہیں نہ کہیں پیسے کا غلط استمعال کرتے  ہیں. دونوں کو پیسے کے صیحح استمعال کے بارے میں ضرور سوچنا چاہیے.

 

سب سے پہلے انسان کو چاھیے کہ وہ اپنی بلا وجہ ضروریات کو ترک کر دے.زیادہ ملبوسات جمع کرنا، اپنے آپ کو اونچا اور شان و شوکت والا ظاہر کرنا اور مہنگا کھانا پینا پیسے کا غلط استمعال ہے. اس کے بر عکس ہمیں میانہ روی اختیار کرنی چاہیئے. جتنا ہو سکے دوسروں کی ضروریات کو پورا کر ک ان کی مدد کرنی چاہئے نہ کہ فضول خرچی کر کے خود غرض بنیں یہ عادت اپنانے سے معاشرہ کنجوسی اور خود غرضی سے بچ جاتا ہے امن و امان اور بھائی چارے کا رشتہ پروان چڑھتا ہے.

 

ہم سب نے یہ بات سنی ہے چادر دیکھ کے پاؤں پھیلانے چایئے،انسان کی جتنی آمدنی ہو اس حساب سے وہ خرچہ کرے  اگر مناسب ہو تو کچھ نہ کچھ اپنے برے وقت کے لیے بھی بچا کے رکھے کیوں کہ" وقت ایک سا نہیں رہتا ". فارسی کی کہاوت ہے کہ" ہر کما لے را زوا لے" یعنی ہر عروج کو زوال ہے. اگر آج کسی کا اچھا وقت چل رہا ہے تو کبھی نہ کبھی اس پے برا وقت بھی آنا ہے. لہٰذا اسے اسے اپنے برے وقت کے  لیے پیسوں کو بچا کے رکھنا چایئے تا کہ مشکل وقت میں وو کسی کا محتاج نہ ہو.

 

صدقہ اور زکات بلا شبہ نیکی ہے. اس کا اجر الله کے پاس ہے جو ہمیں دس گنا بڑھا کے دے گا.جتنا ہو سکے اپنی دولت میں  سے غریب اور محتاج لوگوں کی مدد کی جائے. ہسپتال ،لائبریری،سکول اور کالجوں کا قیام کیا جائے تا کہ اس سے انسانیت کا بھلا ہو.وہ شخص جو انسانوں کا بھلا چاہتا ہو اس سے زیادہ کوئی شخص خوش قسمت نہیں ہو سکتا.پسے کا صیحح اور دانش مندانہ استمعال انسان کو کسی کا محتاج نہیں کرتا .

 



About the author

Kiran-Rehman

M Kiran the defintion of simplicity and innocence ;p

Subscribe 0
160