اسلام اور سائنس

Posted on at


اسلام اور سائنس دیکھنے میں دو الگ الگ چیزیں نظر آتی ہیں لیکن اگر انکو دیکھا جاۓ اور سمجھا جاۓ ۔ جیسے میں کہہ سکتا ہوں تو یہ دونوں اصل میں ایک ہی رخ کی دو حقیقتیں ہیں ۔ سائنس لاطینی زبان کا لفظ ہے اور اگر اسکے معنی پر غور کیا جاۓ تو اس کے معنی بھی علم اور جاننے کے ہیں ۔



ہمارا روز مرّہ کا مشاہدہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں ہر چیز اپنی ترتیب سے چلتی ہے ۔ اپنے مقررہ وقت پر آتی ہے اور جاتی ہے جیسا کہ دن اور رات بلکل اسی طرح اپنی ترتیب سے آ اور جا رہے ہیں جب سے اس دنیا کا وجود بنا تھا ۔ اسی طرح چاند، سورج، ستارے، دریا، سمندر اور سب کے سب موسم اپنے طے کردہ راستوں پر چل رہے ہیں بنا کسی رکاوٹ کے ۔



اس سب نظام کو چلانے والی وہ ایک واحد ہستی ہے جو اس ساری دنیا کا خالق و مالک ہے ۔ جس کے قبضے میں ہماری جان ہے اور جس کی طرف ہمیں لوٹ کر جانا ہے ۔ بیشک وہ بڑا مہربان اور رحیم ہے جو اس ساری کائنات کا واحد مالک ہے ۔



اسی طرح اگر ہم سائنس کو دیکھیں تو بظاھر میں یہ ایک الگ چیز لگتی ہے ۔ لیکن اصل میں یہ بھی وہی حقیقت ہے ۔ الله پاک کے مقرر کردہ قوانین فطرت کو سمجھنا ہی اصل میں سائنس ہے ۔ کیونکہ سائنس بھی روزبروز تحقیقات کرتی ہے ۔ اسی طرح اسلام میں بھی غور کرنے کا کہا گیا ہے ۔ اسلام اور سائنس دونوں نے ہی قوانین فطرت کو سمجھنے اور ان پر غور کرنے کا حکم دیا ہے ۔ قرآن پاک کی آیت ہے جسکا مفھوم کچھ یوں ہے


اور ہم نے یہ مبارک کتاب تم پر اسلئے نازل فرمائی ہے کہ تم اس کی نشانیوں پر غور کرو اور جو لوگ اہل عقل ہیں وہ بھی اس سے نصیحت حاصل کرتے ہیں


سائنس نے جو بھی تحقیق ہے اگر ہم قرآن مجید کا ترجمہ کریں اور اس پر غور کریں اور اسے سمجھنے کی کوشش کریں تو ہمیں پتا چلے گا کہ قرآن مجید میں ان چیزوں کا ذکر کیا گیا ہے ۔ اگر کوئی اسلام اور سائنس کو الگ سمجھتا ہے تو یہ بات غلط ہی کیونکہ دونوں چیزیں ایک ہی چیز کا حکم دیتی ہیں ۔



 



About the author

SaimFillmannex

i am umair and interested about lab work. and also do the job as a writer on film annex.

Subscribe 0
160