حیات بعد الموت - حصّہ دوئم ، حضرت عیسی علیہ سلام کا قصّہ - حصّہ ١

Posted on at


حیات بعد الموت حصّہ دوئم  

 

الله تعالیٰ نے اس شخص سے فرمایا کہ اب ذرا تم اپنے کھانے پینے کو دیکھو ، اس میں زرہ بھر بھی کوئی تبدیلی تمھیں نظر نہیں  آئے گی . دوسری طرف اپنے گدھے کو بھی دیکھو ، اس کا پنجر تک بوسیدہ ھو چکا ہے . پھر دیکھو اب کہ ھم کس طرح اس پنجر پر گوشت پوست چڑھاتے ھیں

 

اس طرح اس شخص نے حیات بعد الموت کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کیا

 

دوسرا واقعہ حضرت ابراھیم علیہ سلام کا ہے . آپ علیہ سلام کو بھی الله تعالیٰ کی قدرت پہ ذرا بھی کسی قسم کا کوئی شک نہ تھا مگر ایک دن کہنے لگے کہ

 

اے میرے مالک ، مجھ کو دکھا دے کہ

تو مردوں کو کیسے زندگی دیتا ہے

 

الله تعالیٰ نے فرمایا کہ کیا تو ایمان نہیں رکھتا  ؟ ؟

 

حضرت ابراھیم علیہ سلام نے عرض کیا کہ

 

ایمان تو رکھتا ہوں مگر

دل کا اطمینان درکار ہے

 

اللہ تعالیٰ کی ذات نے فرمایا کہ

 

اچھا ، تو ایسا کر کہ چار پرندے لے اور انکو

اپنے ساتھ مانوس کر لے ، پھر ایک ایک ٹکڑا

انکا ایک پہاڑ پہ رکھ لے . پھر تو انکو پکار

وہ زندہ ھو کر تیرے پاس  دوڑے ہوۓ چلے

آئیں گے اور اچھی طرح جان کہ تیرا رب

بڑی قدرت اور حکمت والا ہے

 

جناب ابراھیم علیہ سلام نے ایسا ہی کیا اور اس سارے عمل کے مشاہدے سے انکا ایمان مزید کامل ھو گیا

 

 

عیسی علیہ سلام حصّہ اول

 

قبیلہ عمران کی ایک عورت بچہ جننے والی تھی . اس نے اللہ تعالیٰ سے نذر مانی کہ اے پروردگار ، میں  اپنے اس بچے کو تیری عبادت گاہ کی خدمت کے لئے وقف کر دوں گی . مگر جب بچہ دنیا میں آیا تو وہ لڑکی تھی . وہ عورت بہت مایوس ھو گئی کیونکہ لڑکی کی نذر قبول نہ ھوتی تھی

 

الله رب العالمین نے اسے خواب میں لڑکی کی نذر قبول کرنے کی بشارت دی . چنانچہ وہ عورت اپنی بچی کو مسجد لے گئی . حضرت زکریا علیہ سلام کی عورت اس بچی کی خالہ تھی اور جناب زکریا علیہ سلام مسجد کے مجاوروں میں تھے . بچی کا نام مریم رکھ دیا گیا

 

اس بچی کو حضرت زکریا علیہ سلام کی نگرانی میں ایک حجرہ دے دیا گیا جہاں وہ عبادت الہی میں مشغول رھتی تھی . حضرت زکریا علیہ سلام جب بھی مریم کے حجرے میں جاتے ، وہاں تازہ پھل پڑے ہوۓ دیکھتے . آپ نے دریافت کیا تو مریم نے بتایا کہ یہ پھل اور میوے اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتے ھیں

 

بعض میوے بے موسم بھی تھے . حضرت زکریا علیہ سلام کی عمر ١٠٠ برس سے زیادہ تھی اور آپ کی بیوی بانجھ تھی مگر اولاد کی خواھش تھی ان کے دل میں . یہ بے موسم پھل دیکھ کر زکریا علیہ سلام نے بھی اللہ تعالیٰ کے حضور دعا مانگی کہ

اے رب العالمین ، مجھ کو بھی اپنے

فضل سے نیک اولاد عطا فرما

 

آپ علیہ سلام نماز پڑھ رھے تھے کہ فرشتوں نے آ کر آپ کو حضرت یحییٰ علیہ سلام کی بشارت سنائی

 

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160