صحت مند دانتوں کے لیے مفید مشورے

Posted on at


 

سفید اور چمکدار دانت کسے اچھے نہیں لگتے لیکن اس کے لیے آپ کو چند باتوں کا ہمیشہ خیال رکھنا چاہیے تا کہ آپ کے دانت ہمیشہ سفید اور صحت مند رہیں

۔ دن میں کم از کم دو بار برش کرنے کو پختہ عادت بنا لیں ایک صبح اٹھنے کے بعد اور دوسرا رات کو بستر پر جانے سے پہلے اگر ہوسکے تو دوپہر کے کھانے اور کسی میٹھی چیز کے استعمال کے بعد برش کرلیں

۔ دانتوں کی صفائی کو عادت بنا لیں ، فلاس ( دانتوں کے درمیان پھنسے ذرات کو دھاگے سے صاف کرنا) بہت ضروری ہے فلاس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ بعض اوقات برش کے بعد بھی کھانے کے اجزا دانتوں سے پوری طرح نہیں نکل پاتے

۔ برش اور فلاسنگ کے بعد ماوتھ واش کا استعمال کریں اس کے لیے اچھا ماوتھ واش ہونا چاہیے

۔ زیادہ سے زیادہ تازہ پھل اور کچی سبزیاں کھائیں جن میں ریشے زیادہ ہو اس سے دانتوں کو بہت مدد ملتی ہے

۔ مصنوعی مٹھاس اور مشروبات کو کم کردیں یہ دانتوں کو کافی نقصان دیتی ہیں

۔ ایسی اشیا سے گریز کریں جو بہت سخت قسم کی ہوں دانتوں کی قوت سے زیادہ ان سے کام لینے کی کوشش نہ کیا کریں جیسے کہ اخروٹ یا بادام توڑنا یا بوتل کا دانتوں سے  کھولنا

۔ ڈینٹسٹ کے پاس باقاعدگی سے جائیں اسے دانت دکھائیں اور مشورے لیں

۔ دانتوں کو روزانہ کیلشیم اور وٹامن اے کی ضرورت ہوتی ہے یہ دودھ ، دہی مکھن اور پھلوں سے حاصل کی جاسکتی ہے چنانچہ ایسی خوراک استعمال جن میں یہ چیزیں شامل ہوں۔     



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160