خوبصورت ملکہ

Posted on at


ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ  ایک گاوں میں بہت خوبصورت ملکہ رہتی تھی۔ وہ خود کو سب سے زیادہ خوبصورت سمجھتی تھی۔ جب بھی اسے کسی ایسی لڑکی کے بارے میں معلوم ہوتا جو اس سے زیادہ خوبصورت ہو تو وہ اس کو قتل کروا دیتی۔



ایک دفعہ اسے ایک عورت نے بتایا کہ گاوں میں ایک بہت ہی خوبصورت لڑکی بھی ہے۔ ملکہ کو اس بات پر بہت غصہ آیا۔ اس نے فوراََ اپنے نوکروں کو بلایا اور اس لڑکی کو محل میں لانے کا حکم دیا۔ نوکر اس لڑکی کا پتہ لگانے کے لئے گیا۔ اس خوبصورت لڑکی کا پتہ لگ ہی گیا۔ اس کا نام سنوئ تھا۔ وہ بہت خوبصورت تھی۔ نوکر فوراََ اس لڑکی کو محل میں لے آیا۔



ملکہ نے اس لڑکی سے پوچھا کہ تمہارا نام کیا ہے۔ لڑکی نے جواب دیا کہ اس کا نام سنوئ ہے۔ ملکہ کو یہ وہم تھا کہ اگر بادشاہ کو اس خوبصورت لڑکی کے بارے میں معلوم ہوا تو وہ اس سے شادی کر لیں گے۔ اس لئے ملکہ نے نوکر سے کہا کہ تم اس لڑکی کو کہیں دور لے جاؤ جہاں سے یہ واپس نہ آ سکے۔ نوکر اس لڑکی کو لے کر جا ہی رہا تھا کہ بادشاہ نے اسے دیکھ لیا۔ بادشاہ نے نوکر کو منع کیا کہ وہ اس لڑکی کو کہیں نہ لے کر جائے۔ بادشاہ نے نوکر سے پوچھا کہ تم اس لڑکی کو کیوں لے کر جا رہے تھے۔ نوکر نے جواب دیا بادشاہ سلامت مجھے ملکہ نے ایسا کرنے کو کہا ہے۔ وہ یہ نہیں چاہتی تھیں کہ آپ اسے دیکھ لیں اور اس سے شادی کر لیں۔ اسی لئے انہوں نے مجھے ایسا کرنے کو کہا ہے۔



بادشاہ نے ملکہ کو اپنے پاس بلوایا اور کہا کہ وہ اس سے شادی نہیں کرے گا بلکہ اس لڑکی کو اپنی بہن کی طرح محل میں رکھے گا۔ ملکہ اس بات سے بہت خوش ہوئی اور اس لڑکی کو اپنے محل میں رہنے کی اجازت دے دی اور وہ خوش و خرم زندگی گزارنے لگے۔



About the author

160