ایک اچھی حکومت کے کیا کام ہیں

Posted on at


حکومت کے کام یہ ہیں کہ وو ہماری عوام کے تمام مسلے مسائل سنے اور ان کو حل کرے اور ہر کسی کو اس کا حق دے جیسا اس کا حق بنتا ہو اور تمام جو نہ اہل لوگ ہیں ان کو حکومت میں انے کا کوئی حق نہیں ہے اسی لئے حکومت کے جو کام ہے وو یہ ہیں اور اس کے علاوہ حکومت نہ اہل ہوگی اگر یہ تمام کام نہ کرے تو ان میں سے یہ کام ہیں جو بوہت ہی اہم ہیں اور ہر کسی کی ضرورت ہے

                                                              چیزیں سستی کرنا

ایک اچھی حکومت کی سب سے پہلی ذمہ داری ہے جو عام زندگی کی ضرورتیں ہیں ان کا آسان کرنا جیسے کہ آج کل یہ ہو نہیں رہا ہے اس لئے سب سے پہلے حکومت کا عوام پر یہ حق ہے کہ وو اپنی عوام کے لئے تمام کھانے پینے کی چیزیں سستی کرے تاکہ ہر غریب انسان بھی عزت سے زندگی بسر کر سکے ان میں شامل کچھ چیزیں ہیں جو بوہت ضرروری ہیں ان میں پہلے آٹا ،چینی،آئل،سبزیاں ،دالیں،اور کپڑے وغیرہ شامل ہیں اور یہ تمام چیزیں ہر انسان کی ضرورت کی چیزیں ہیں ،،انہیں سستا کرنا ہماری حکومت کا فرض ہے اگر حکومت ایسا نہیں کرتی تو وو نااہل ہوگی اور اسے حکومت میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے

                                          بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنا

حکومت کا دوسرا کام اپنی عوام کے لئے یہ ہے کہ وو اگر اپنی عوام کو خوش اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتی ہے تو ہمارے ملک میں لوڈ شڈنگ کا مکمل خاتمہ کرے تاکہ ہمارے ملک میں فکٹریاں اور کار خانے نہ بند ہوں اور عوام اپنی روزی روٹی کما سکیں اور ایک خوشحال زندگی بسر کر سکیں اور اگر ایسا کام حکومت نہیں کر سکتی تو بھی حکومت کو کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ وو عوام کو روز بروز جیتے جی مارے ایسی حکومت بھی نااہل قرار دی جائے گی

 

                                                 بیروزگاری ختم کرے

حکومت کو چاہیئے کہ ہمارے ملک میں اچھی اچھی فیکٹریاں کار خانے کھولے تاکہ غریب عوام محنت کر کے اپنے لئے اپنے خاندان کے لئے روزی روٹی کما سکیں اور ہر قابل انسان کو میرٹ پر نوکری دے آج کل تو یا تو رشوت یا سفارش کے ذریے نوکریاں لگتی ہیں جو کہ بلکل اسلام کے خلاف ہے ایسے گندے اور کفریہ نظام کو ختم کرنا حکومت کر فرض ہے اور ہر انسان کو اس کی قابلیت پر ہی نوکری دی جائے چاہے وو امیر جج کا بیٹا ہو یا کسی غریب مزدور کا بیٹا ہو قانون سب کے لئے ایک کرنا ہماری حکومت کا فرض ہے ورنہ ایسی حکومت کو بھی سیاست میں انے کا کوئی حق نہیں ہے

                                                             ڈیم کی تعمیر کرنا

ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہمارے ملک میں مزید ڈیم بناے تاکہ پانی بچا سکیں اور بجلی پیدا کرنے کا ذریع بن سکے ورنہ ہمارا ملک بوہت جلد ہی قحط سالی کا شکار ہو جائے گا اور عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بجاے پانی کے لئے ترسینگے اس لئے حکومت کو ان چیزوں پر سنجیدگی سے سوچنا چایئے

                                                 دہشت گردی کا خاتمہ کرے

ان کچھ سالوں میں پاکستان دہشت گردی کی سازشوں میں ڈوبتا چلا جا رہا ہے اور ہماری حکومت خاموش بیٹھی رہتی ہے اور کچھ عمل نہیں ہو رہا ہے کہ یہ پتا لگایا جائے کہ یہ دہشت گرد کہاں سے آ رہے ہیں اور کون لوگ ہیں جو ہمارے ملک کو تباہ کر رہے ہیں حکومت کو چاہیئے کہ مکمل چھان بین کرے اور اگر کوئی دہشت گرد پکڑا جائے تو اس کو سرے عام پھانسی دی جائے تاکہ آیندہ کسی کی موجال نہ ہو کہ وو ہمارے ملک کی طرف آنکھ بھی اٹھا کر دیکھے

 

                                                                     تعلیم عام کرے

حکومت کو ہمارے غریب بھائی بہنوں کے لئے تعلیم عام اور کتابیں مفت دینی چاہیئے تاکہ ہر غریب کا بچہ بھی اسی طرح تعلیم حاصل کر سکے جیسے کہ ایک امیر کا بچہ تعلیم حاصل کر رہا ہے اور ان کو بھی ان کا پورا پورا حق مل سکے میری اپنی حکومت سے گزارش ہے کہ مہر بانی فرما کر ان تمام چیزوں پر سنجیدگی سے غور کریں تب ہی ہمارا پیارا ملک پاکستان ترقی کر سکے گا اور جرائم بھی ختم ہونگے

                                                 اللہ پاکستان پر رحم کرے امین



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160