چند ہدایات جن پر عمل کر کے فرنیچر کی حفاظت ممکن ہے

Posted on at


1-      پوشش والے فرنیچر کو براہ راست سورج کی روشنی سے بچائیں کونکہ الٹراوائلٹ لہریں رنگوں کو پھیکا اور بھدا کر دیتی ہیں ۔


2-      موشش کے کپڑے پر اخبار کبھی نہ رکھیں کیونکہ سیاہی جس طرح آپ کے ہاتھوں کی انگلیوں پر منتقل ہوتی ہے اسی طرح کپڑے پر بھی لگ سکتی ہے جیسے مٹانا یا صاف کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے ۔



3-       گرد یا مٹی سے بچانے کے لئے کوشش پر گہرے رنگ کے کمبل یا چادر ڈالنا اچھی مشق نہیں ہے کونکہ ان کا رنگ فبیرک پر رگڑ کھا کر اسے متاثر کر سکتا ہے ۔


4-       اگر فرنیچر بہت زیادہ استعمال نہ ہو رہا ہو تب بھی موشش کی تواتر کے ساتھ صفائی ویکیوم کے ذریعہ انتہائی اہم ہے کیونکہ معمولی سی گرد بھی فیبرک سے ریگ مال کی طرح کام کرتی ہے اسی طرح کشن بھی تبدیل کرنا بہتر ہے خواہ وہ زیادہ استعمال نہ ہو رہے ہوں ۔


5-       کشن کور میں چونکہ زپ کا استعمال ہوتا ہے لہذا انہیں واشنگ مشین میں نہ ڈالیں سال میں ایک مرتبہ پوشش والے فرنیچر کو پیشہ ورانہ طور پر صاف کریں یا کروائیں ۔



6-      لکڑی کے فرنیچر کی صفائی اور پالش مستقل بنیادوں پر کرنا اس کی پائیداری میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے ۔ مسلسل گرد اور مٹی، گندگی یا کھانے پینے کی چیزیں گرنے سے فرنیچر پر بیرونی آلودگی اور جراثیم کوشہ ملتی ہے جو کہ اپنی جگہ بنا لیتے ہیں ۔


7-      پرانے یا نادر لکڑی کے فرنیچر پر تیل سے تیار کردہ کسیتگ پر اڈکٹ کا استعمال نہ صرف صفائی بلکہ اس کی کنڈیشن کے لئے بھی مفید ثابت ہوتا ہے لہذا مہینے میں ایک مرتبہ oil based کلیز ضرور استعمال کریں ۔


8-      گرد کا مسلس صاف کرنا انتہائی ضروری ہے جس کے لئے سو فیصد ی کاٹن کا صاف کپڑا جو کہ بھگا ہوا نہیں بلکہ صرف نم ہو فرنیچر پر پھیرتے رہیں ۔


9-      فرنیچر پر سیال یا مائع چیز کا بہنا فوری صفائی کا متقاضی ہوتا ہے مگر آپ کے انداز پونچھنے والا نہیں بلکہ خشک کرنے والا ہوتا ہے ۔


10-   ایسا نظام ہو کہ فرنیچر پر براہ راست حرات اور ٹھنڈک نہ لگے یعنی ہیٹر اور ایئرکنڈیشنر کے بالکل سامنے نہ ہو جبکہ انتہائی درجہ کی رطوبت اور نمی سے بھی بچائیں کیونکہ اس سے اینٹھنے ، ٹیڑھا میڑھا ہونے اور تڑخنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔



11-   لکڑی پر پلاسٹک اور ربڑ سے تیار کردہ چیزیں نہ رکھیں کیونکہ بعض اقسام کی ربر پر پلاسٹک اس کی چمک دمک میں سرایت کر سکتی ہے جس سے دھبے پڑنے یا جگمگاہٹ کے ماند پڑنے کا امکان ہوتا ہے ۔


12-   لکڑی کی سطح کو محفوظ رکھنے کے لئے ٹیبل پیڈز کا استعمال کریں خاص طور پر اس وقت جب میز پر گرم ڈیشز رکھی جائیں ۔ آئل آف لیمن ، پالشوں کی کئی اقسام اور حفاظتی اشیا لکڑی کے عمدہ فرنیچر کو محفوظ رکھنے کے لئے موثر ہیں ۔


13-   لیدر فرنیچر کی مصنوعات کو ایک نرم ، خشک یا معمولی پانی سے نم کپڑے سے پونچھا جا سکتا ہے تا ہم اسے خشک کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے از خود خشک ہونے دیں اور دھبوں کے امکان سے بچیں ۔



 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160