شمالی پہاڑی سلسلے

Posted on at


شمالی پہاڑی سلسلوں میں کوہ ہمالیہ ، کو قراقرم، اور کوہ ہندوکش شامل ہیں اس میں ہمالیہ کا پہاڑی سلسلہ دنیا کا سب سے بلند ترین پہاڑی سلسلہ ہے، ہمارے لیے یہ پہاڑ بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں،یا یوں کہیں کہ یہ پہاڑ پاکستا ن کے لیے سونے کی طرح اہمیت رکھتے ہیں۔ اس میں موجود درے وسطی ایشیاء سے آنے والی سرد ترین ہواؤں   کے آگے رکاوٹ کا کام کرتے ہیں۔ یہ ہمارے قدرتی محافظ ہیں ۔یہ پہاڑ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی سمندی ہواؤں کو بھی روکتے ہیں۔اور بارش برسانے میں مدد دیتے ہیں ۔

                    

                                              

 

سردیوں میں ان پہاڑوں پر برف باری ہوتی ہے۔ جو گرمیوں میں پگھل کر پانی دریاؤں میں جاتا ہے۔ اور وہ پانی آبپاشی کے لیے استعمال ہو تا ہے۔ اور ا ن دریاؤں پر ڈیم بنا کر ہم ھائڈروپاور سٹیشن  بنا کر بجلی حاصل کر سکتے ہیں۔

              

دوسری طرف یہ پہاڑ سرسبز شاداب ہیں ان پر قدرتی جنگلات پائے جاتے ہیں۔ ان جنگلات سے ہم قیمتی لکڑی اور ایندھن استعال کرتے ہیں۔ ان جنگلات کی لکڑی اور جڑی بؤٹیاں آدویات میں استعمال ہوتیں ہیں۔ان درختوں میں چیڑ، چلغوزہ ، دیودار وغیرہ   اہم ہیں۔ گرمیوں میں ان علاقوں کو آبو ہوا خوشگوار ہوتی ہیں۔ یہاں کے دلچسپ مناظر سیاحوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں۔ اور اس سے پاکستان کی معیشت بہتر ہوتی ہے۔اس کی علاوہ یہاں مختلف مقامات پر قیمتی معدنیات بھی پائے جاتے ہیں۔

              

ان پہاڑی سلسلوں میں معدنیات کا بڑا ذخیرہ پایا جا تا ہے۔ ان میں کوئلہ، لوہا، تانبا،سنگ مرمرکے ذخائر پائے جاتے ہیں ۔ سوات میں قیمتی پتھر زمرد بھی نکالا جا تا ہے۔ پاکستان میں کارخانوں سے خارج شدہ زہریلی گیس کاربن ڈاآکسائڈ، جو کہ ماحول کو آلودہ کرتی ہے۔ اور انسانی صحت کے لیے بھی خطرناک ہے۔ یہ جنگلات ذہریلی گیسوں کو اپنے اندر جذب کر لیتی ہیں۔ اور ماحول کو آلودہ ہونے سے بچاتی ہیں۔

                 

                                                    

ان پہاڑوں میں پاکستان کے بہترین صحت افزاء مقامات مری، ناران، کاغان ، گلیات،سوات  چترال، گلگت وغیرہ اہم ہیں۔ یہ پہاڑ ہمارے لیے قیمتی زرمبادلہ کماتے ہیں اور ہر سال ہزاروں ملکی اور غیر ملکی سیاح ان علاقوں کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔جن سے پاکستان کو بہت مالی فائدہ ہوتا ہے۔



About the author

haider-ali-7542

Student of BS Chemistry.

Subscribe 0
160