جشنِ عید میلاد النبیﷺ

Posted on at


عید میلاد النبی کے معنی ہیں آپﷺ کی ولادت یا پیدائش کی خوشی کادن یہ مسلمانوں کا اسلامی تہوار ہے جسے مسلمان بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں۔۱۲ ربیع الاول کا دن بہت مبارک دن ہے اس دن ہمارے پیارے نبیﷺ اس دنیا میں تشریف لائے تھے آپﷺ اور اسلام سے پہلے دنیا کفروں شرک اور جہالت میں ڈوبی ہوئی تھی انسان خداسے لاتعلق ہو چکا ہے وہ اللہ کے بجائے شیطان کی پیروی کر رہا تھا



 بت پرستی عام تھی ہر طرف قتل و غارت ہو رہی تھی کسی کی جان و مال اور عزت محفوظ نہ تھی لڑکیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کر دیا جاتا تھا شراب جوا اور بے حیائی عام تھی آخر اللہ تعالیٰ کی رحمت جوش میں آئی اور خدا کے آخری نبیﷺ دنیا میں تشریف لائے آپﷺ مکہ مٰں پیدا ہوئےکفروں باطل کا خاتمہ ہو گیا انسانیت کو اس کا صحیح مقام حاصل ہوا چالیس سال کی عمر میں اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کو نبوت عطا فرمائی اور آپﷺ نے اللہ تعالیٰ کا پیغام لوگوں تک پہنچایا چند ہی سالوں میں عرب میں ایک ایسا اسلام انقلاب آیا جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔



 اسلام تمام دنیا کے لیے رحمت بن کر آیا ۱۲ ربیع الاول کے دن بڑے بڑے شہروں میں عید کا سماں ہوتا ہے گلیوں اور بازاروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا جاتا ہے اور مسجدوں کو بھی خوب سجایا جاتا ہے کھانے پکائے جاتے ہیں اور ایک دوسرے کے گھروں میں تقسیم کیے جاتے ہیں اور غریب اور مساکین میں بھی کھانا تقسیم کیا جاتا ہے ریڈیو اور ٹی وی پر خصوصی پروگرام نشر کیے جاتے ہیں قرآن خوانی اور محفل نعت کا خصوصی اہتمام ہوتا ہے



 



About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160