دہشت گردی، ملک کا سب سے بڑا حل طلب مسلہ۔۔۔۔۔إ

Posted on at


ملک کے سب سے بڑے اور فوری حل ظلب مسلہ دہشت گردی پروزیراعظم نوازشریف کا تاثر ایک ناکام لیڈر اور حکمران کے ظور پر ابھرا ہے۔

حکومت کی سوچ شکست خوردہ اور مایوس کن ہےقومی سیکیورٹی پالیسی کا مرکزی پیمانہ طالبان سے مزاکرات ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔ بلکہ اس کو ریاست، عوام اور قومی اداروں کا یقینی تحفظ ہونا چاہیے۔ نواز حکومت کی تشکیل کے بعد حکومت کے مختلف اداروں میں تال میل کا ہونا، اے پی سی کے بعد طالبان مزاکرات میں وفاقی حکومت کو گومگو پالیسی نے حکومتی ساکھ اور ریاستی رٹ کو بڑی حد تک دھند لا دیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کا حالیہ بیان بڑی حد تک مضحکہ خیزتھا جب انہوں نے کہا کہ ًعمران خان چاہیں تو طالبان سے مزاکرات خود کر لیںً اس سے ان کے نان سیریس ہونے کا تاثر ملتا ہے اور ان کے اس طرزعمل سے عوام میں مزید گہرے خوف اور عدم تحفظ کو بڑھتوتی ملی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ چالبان جو پاکستان بھر میں سول سوساہٹی میں رچ بس گیے ہیں اور بظاہر ان کی شناخت مشکل ہو چکا ہے کیسے ان کو فزیکلی اور نظریاتی ظور پر دہشتگردی سے روکا جاسکے۔

            

موجودہ حالات میں تین مناظر سامنے نظر آرہے ہیں نمبر1 طالبان کی کارواہیاں، موجودہ ریاست کے آہینی خدوخال جو سیاسی ظور پر ملک کے تحفظ کے زمہ دار ہیں اس میں تمام ادارے شامل ہیں اور تیسری ظرف طاہرالقادری کی طرف سے عوامی انقلاب کی طرف آگاہی مہم پاکستانی عوام کے سامنے تین راستے ہیں۔ نواز حکومت عوام کو ایک پیج پر لانے میں ناکام ہو چکی ہے اور ان پر عوام کی امیدیں بھی اب دم توڑتی نظر آرہی ہیں دیگر دو راستے ابھی تک کھلے ہیں اور یقینی طور پر عوام منقتہ ظور پر ان پر بھی حتمی فیصلہ نہیں کر سکتی۔         

عمران خان کے سامنے بھی ایک ہی راستہ کھلا ہے کہ وہ صوباھی حکومت کی زنجیر توڑ کر قومی حکومت بنانے کی طرف آہیں اور نواز حکومت سے ہٹ کر ایسی حکومت کی تشکیل کی طرف پیش قدمی کریں جس کے زریعے ٹھوس اور حتمی فیصلے قومی مفاد میں کیے جاہیں۔

جبکہ موجودہ صورتحال میں تمام پارٹیاں صرف سیاسی فیصلے ہی کر رہی ہیں۔ سیاسی فیصلوں سے قومی مفاد کے حامل فیصلے قطعا نہیں کیے جاسکتے۔ قومی حکومت کے قیام کے بعد دہشت گردی پر صرف متفقہ طور پر ہی پالیسی اور پوری قوت سے ضرب لگاہی جاسکتی ہے۔



About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160