(جیبی ڈرون (حصہ دوئم

Posted on at


اس چھوٹے سے ہیلی کاپٹر نما ڈرون میں تین گھومنے والے پنکھے یا بلیڈ لگے ہیں اور ایک ہائی ڈیفینیشن  ایچ ڈی کیمرے کے لیئے درمیان میں اونچی جگہ بنائی گئی ہے۔ اس ڈرون کو ایک مخصوص اسمارٹ فون ایپلیکیشن سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس کے ذریعے ڈرون کی پرواز کا راستہ بھی آسانی سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی کے بقول اس ڈرون کو ’’ٹرائی کاپٹر‘‘ کی صورت اس لیئے دی گئی ہے کہ یہ بلکل خاموشی سے اپنا کام بلکل ٹھیک ٹھیک اور پھرتی سے سر انجام دیتا ہے۔



دوران پرواز ڈرون کو ہچکولوں سے محفوظ رکھنے پر بھی توجہ دی گئی ہے اس لیئے اسے اڑانے والا اوپر سے جس جگہ کی تصویر اتارنا چاہے کیمرے کے لینس کو اس پر فوکس کرسکتا ہے۔ اس طرح آپ جو کچھ دیکھنا چاہتے ہیں اس کی تصویر قید کر سکتے ہیں۔



اس ڈرون کو کاربن فائبر سے بنایا گیا ہے اس لیئے اسے فولڈ کرنا ممکن ہے۔ اگر آپ اسے سوٹ کیس میں رکھ کر کہیں لے جانا چاہتے ہیں تو با آسانی اس کے پروں کو موڑ کر رکھ سکتے ہیں



۔ فولڈ کرنے کے بعد اس کے جسامت سات ۷ انچ لمبے ٹیبلٹ جتنی ہو جاتی ہےاور اونچائی تین ۳ انچ سے بھی کم ہوتی ہے۔ 



About the author

160