طِبّی امداد

Posted on at


طبی امداد ہم سب کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اس لیے اس کا علم حاصل کرنا ضروری ہے کیونکہ ہم سب کی اپنی زندگی میں حادثے رونما ہوتے ہیں جو ہماری جان جانے کا بھی باعث بن سکتے ہیں ایسے میں اگر کوئی ہماری مدد کرے یا طبی امداد مہیا کرے تو ہماری جان بچ سکتی ہے طبی امداد کا علم کسی بھی شخص کو دے سکتے ہیں اور یہ طبی امداد بہت کم سامان دے کر بھی دی جا سکتی ہے طبی امداد کے علم میں زخموں کا خیال رکھنے سے بے حوش ہونے والے کسی بھی شخص سے پیش آنے تک کا عمل شامل ہے گھر یا سڑکوں پر جو حادثات ہوتے ہیں ان سے نمٹنا ہمیں شعور دیتا ہے۔



حادثات سے کیسے نمٹا جاتا ہے ایسے حالات میں زخم اور خارش بھی لگتی ہے اس لیے ہمیں ایمر جنسی روم میں جا نے کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن درست دیکھ بھال اور احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ انفیکشن نہ ہو جو بعد میں بہت سی دوسری مشکلات کا سبب بنتا ہے زخم سے خون بہنے کو روکنا چاہیے کیونکہ یہ جسم میں خون کی کمہ واقع کرتے ہیں بعض اوقات زخم کے اوپر جما ہوا خون کا قطرہ ہوتا ہے جو خون کو بہنے سے خود بخود روک دیتا ہے اگر وہ خون کو روک نہ سکے تو صاف کپڑے سے زخم کے اوپر معمولی سے دباؤ ڈالو 20 سے 30 سیکنڈ دباؤ ڈالے رکھیں اور زخم کو دیکھتے نہ رہیں کہ خون رک گیا ہے اگر دباؤ کے باوجود خون بہہ رہا ہے تو طبی امداد سے مدد حاصل کریں۔



زخم کو صاف پانی سے اچھی طرح دھویں اور اس طرح دھویں کہ آس پاس کی جگہ صاف رہے اور زخم کی اردگرد کی جگہ کو صابن سے دھویں اور خیال رکھیں صابن زخم میں داخل نہ ہو ورنہ یہ سوزش پیدا کرے گا زخم کو اچھی طرح ڈھانپ کر رکھیں اس طرح اندر جانے والے بیکٹیریا کو روکا جا سکتا ہے زخم جب بلکل بھرنے لگے تو اُسے ہوا میں کھلا چھوڑ دیا جائے طبی امداد کی کٹ طبی امداد مہیا کرنے میں مدد دیتی ہے اس لیے طبی امداد کی کٹ سکولوں،کالجوں،یونیورسٹیوں،دفتروں اور گھروں میں موجود ہونی چاہیے طبی امداد کی کٹ میں قینچی،پلاسٹر،طبی امداد کی کتاب،مرحم تھرمامیٹر،کیلامائن لوشن،دستانے وغیرہ پر مشتمل ہونی چاہیے۔




About the author

160