خوش رہنے کا احساس ، عمر بڑھاتا ہے

Posted on at


 

حال ہی میں کی گئی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ خوش اور مسرت کا احساس انسان کی عمر مین اضافہ کرتا ہے ایک خوشگوار اور ازدواجی زندگی اور مثبت سوچ حقیقی معنوں میں عمر مین اضافہ کا سبب ہوتی ہے تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چھوٹی چھوتی باتوں پر خوش ، زیادہ دوست رکھنا ، لوگوں کے ساتھ اچھا برتاو مناسب خوراک کا استعمال اور اپنے ملک میں رہنا انسان کی زندگی کے کم از کم بیس سال بڑھا دیتا ہے جب کہ دوسری طرف سگریٹ یا شراب نوشی ، ناخوشگوار شادی شدہ زندگی اور ناخواندگی انسان کے بیس سال کم کردیتی ہے

تحقیق میں یہ چیز بھی سامنے آئی ہے کہ طرززندگی میں چھوٹی موٹی تبدیلیاں کر کے کم از کم آٹھ سے دس سال تک عمر میں اضافہ ممکن ہے مثلا سائنسدانون کے مطابق دن میں دو یا تین بار چائے کا استعمال زندگی کے چار سال بڑھا سکتا ہے برطانیہ میں عورتوں کی عمر ۸۰ سے ۸۵ سال ہے جبکہ مردوں کی زیادہ سے زیادہ عمر ۷۵ سال ہے اس تفریق کی بڑی وجہ مردون اور عورتوں کا طرز زندگی ہے برطانیہ میں عام طور پر خواتین تیس سال سے پہلے خاندانی زندگی گزارنا شروع کردیتی ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ زیادہ خوشحال نہیں ہیں زیادہ تعلیم یافتہ بھی نہیں ہیں تو بھی آپ اگر روزانہ دن میں دو کپ چائے استعمال کریں اور ایسے پھل کھائیں جن میں اینٹی اوکسیڈنٹ اجزاہوتے ہیں جیسے سیب تو ااپ کی عمر میں چار سال کا اضافہ ہوسکتا ہے اسی طرح ایسے افراد جو خوشگوار خاندانی زندگی گزارتے ہین ، روزانہ باقاعدگی سے ناشتہ کرتے ہیں اور اپنے پالتو کتے کے ساتھ ہلکی پھلکی سیر کرتے ہیں اور وقت پر اپنی عبادت کرتے ہیں انکی یہ عادات بھی عمر میں اضافے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں  



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160