سرد موسم اور دل کا دورہ

Posted on at


 

سائنسدانون نے سرد موسم کے بارے میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سردی کے موسم میں دل کے دورے کاخطرہ بڑھ جاتا ہے بالخصوص ایسے افراد مین جو پہلے سے بلند فشار کے شکار ہوں اس کے بارے مین فرانس میں سات سو افراد پر حال ہی میں تحقیق کی گئی اور ڈاکٹروں نے یہ بات بتا ئی ہے کہ گرم موسم کے مقابلے میں سردیوں میں دل کے دورے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ڈاکٹروں کے مطابق جب درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے تو ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں میں دل کے دورے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں

سردیوں کےموسم میں اسپتالوں میں بلڈپریشر کے مریضوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے اور ڈاکٹروں نے یہ بھی بتایا ہے کہ جب درجہ حرارت منفی پانچ تک پہنچتا ہے تو دل کے مریضوں میں دورے کے خطرات ۶۲ فیصد ہو جاتے ہیں اور ایسے لوگوں کو خبردار کیا جو بلند فشار خون میں مبتلا ہوں تو سردیوں میں اپنے مرض کے حوالے سے چوکنا رہیں اور اس وقت بھی انہین ہوشیار رہنا چاہیے جب موسم میں اچانک تبدیلی آ جائے یعنی پہلے دن کے مقابلے میں جب اچانک ۵ درجہ سینٹی گریڈ کم ہو جائے

ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اس کی بڑی وجہ شریانون کا سکڑنا بھی ہو سکتا ہے کیونکہ سرد موسم میں خون کی نالیان سکرتی ہیں اور تنگ ہو جاتیں ہیں جس کی وجہ سے بلڈ پرشر مین بھی اضافہ ہو جاتا ہے اور دل کےئ دورے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔  



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160