پاکستان کرکٹ ٹیم اور ٹی ٹونٹی میں اب تک کی کار کردگی

Posted on at



دنیا ئے کرکٹ میں پاکستان کا رتبہ بہت بڑا ہے، کوئی اس بات کو تسلیم کرے یا نہیں کرے لیکن پاکستان کی حیثیت نہیں جھٹلائی جا سکتی۔ ماضی میں بھی اکثر مقامات پر پاکستان نےکرکٹ کے میدانوں میں اپنے جھنڈے گاڑھے ہیں۔ 1992 کا ورلڈ کپ ہو یا ٹی ٹونٹی کا پہلا ورلڈ کپ پاکستان کی کرکٹ کی تا ریخ میں بہت بڑی کامیابیاں ہیں۔ اس سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شراکت بھی ہے اور اس کرکٹ کے فارمیٹ کی اپنی ہی خوبصورتی ہے۔ اور کوئی ما نے یا نا مانے اس فارمیٹ کے آنے کے بعد کرکٹ کا نقشہ ہی بدل گیا۔ ٹی ٹونٹی دنیا ئے کرکٹ میں سب سے زیادہ پیسے والا فارمیٹ ہے۔ پاکستانی ٹیم کی شرکت پر ہی ہر گھر میں پاکستان کی کامیا بی کی دعاؤں کے لئے ہاتھ اٹھ گئے تھے اور ہم سب یہ ہی امید کر رہے ہیں کے پاکستانی ٹیم ضرور اس دفعہ ٹی ٹونٹی کا ورلڈ کپ اپنے ساتھ لائیں گے۔ تو اس بلاگ میں  پاکستان کی اب تک کی کارکردگی کا جا ئزہ لیا جائے گا۔ پاکستان کا سکا ڈ بہت اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور چند بہت اچھے کھلاڑی ورلڈ کپ کے لئے روا نہ کئے گئے ہیں۔ پاکستانی میں شامل چند اہم ترین کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، سعید اجمل، کامران اکمل، عمر اکمل اور شعیب ملک شامل ہیں ۔ اور ان سب کھلاڑیوں کے اندر وہ ٹیلنٹ موجود ہے جو کہ ایک کامیاب ٹیم کے پلیئرز میں ہونا چاہئے۔



پاکستان کا اس ورلڈ کپ میں پہلا میچ کیویز کے ساتھ تھا جس کے ورلڈ کپ سے پہلے فیورٹ ٹیموں کی فہرست میں ڈالا گیا تھا۔ پاکستان نے اس میچ میں بڑی دلیری سے کیویز کا مقابلہ کیا اور اسے کی یکے بعد دیگرے وکٹیں لینے میں کامیاب رہا۔ پاکستا ن نے اس میچ میں کیویز  کو کھٹی چٹنی چٹائی اور نیو زی لینڈ کو ایک آسان سکور پر روکنے میں کامیاب رہا۔ پاکستان نے اس میچ میں بہت اچھی اور نپی تلی باؤلنگ سے کیویز کو اچھے اسکور پر روکا اور بعد اضاں یہ میچ با آسانی چھے وکٹوں سے جیتنے میں کامیاب رہا ۔ اس جیت کے بعد دنیائے کرکٹ کی آنکھیں پاکستا ن پر لگ گئیں کیونکہ جس ٹورنمنٹ میں پاکستان فارم میں آجائے تو اسے روکنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔ پاکستان کا پہلا مقابلہ اپنے روئتی حریف بھارت سے تھا اور پاکستان کے سٹارٹ نے بھارت کو بھی پریشان کر دیا تھا ۔ پاکستان نے پہلے میچ میں بھارت کا مقابلہ کیا اور یہ توقعات تھیں کہ پاکستان بھارت کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا لیکن اس کے برعکس  تمام تر امیدوں کے با وجود بیٹنگ لائن نے پوری قو م کو مایوس کیا اور ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ پاکستان کی بھارت جیسے بڑے حریف کے سامنے ایسی بری کارکردگی پریہ سوالات جنم لئے ہیں کہ کیا پاکستان آگے چل کر اچھا پرفارم کرے گا۔



پاکستان کو بھارت کے خلاف شکست کا سامنہ کرنا پڑا اور ایک اچھا سبق   ملا کہ اگر بے احتیاتی سے کھیلا جا ئے تو رزلٹ تمام تر امیدوں کے بر عکس آتا ہے۔ پاکستا ن کو ٹورنمنٹ میں رہنے کے لئے آسٹر یلیا کے خلاف جیتنا تھا ۔ اگر اس میچ میں کینگروز سے ہم حار جاتے تو سیمی فائنل تک رسائی انتہائی مشکل ہو جاتی، پاکستا ن نے اپنی نے پہلی اننگز کیلی اور اس میچ میں کھلاڑیوں نے پچھلے میچ سے سبق سیکھتے ہوئے اچھا کھیلا اور عمر اکمل کی شاندار بیٹنگ نے آسٹریلوی باؤلنگ کو دن میں تارے دکھا دئے۔ عمر اکمل چند رنز سے سنچری کرنے سے رہ گئے لیکن پاکستان نےے آسٹریلیا کو ایک بہترین اسکور دیا۔ آسٹریلیا نے تاہم اچھی بیٹنگ کی اور میکسویل یہ میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکالتے نکالتے رہ گئے۔ اس میچ نے ایک اہم بات کو سامنے لایا کہ کوئی بھی میچ جیتنے کے لئے دونوں شعبوں کا کارکردگی دکھا نا انتہائی اہم ہوتا ہے۔پاکستان اگر ویسٹ انڈیز کو ہرانے میں کامیاب ہو گیا تو اس ٹورنمنٹ میں ہماری کامیابی کے چانس بڑھ جائیں گے۔


 


ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے جاری میچوں میں کئی شاندار میچ دیکھنے کو ملیں گے اور کل کا میچ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان انہی میں سے ایک تھا۔ پاکستان اس دفع ایک انتہائی مشکل گروپ میں رکھا گیا ہے جس میں آسٹریلیا اور انڈیا جیسی صفحہ اول کی ٹیمیں موجود ہیں اور پاکستان کے گروپ کو ڈیتھ گروپ بھی کہا جا رہا ہے۔ پاکستان کا پچھلا میچ انتہا ئی مایوس کن تھا جس میں پاکستان نے بڑی آسانی سے اپنے انتہائی اہم حریف بھارت کے سامنے آسانی سے ہتھیا ر ڈال دیئے تھے  جو کہ واقعی ایک مایوس کن میچ تھا پاکستان کی طرف سے۔


 




About the author

babar-jamil

I belong to beloved land of Pakistan, a peaceful country. I did my Bachelors in 2012 in the field of Electronics Engineering. I love being here at FilmAnnex and I think it is a great opportunity site for miniatures of video producers and blog writers.

Subscribe 0
160