''٣٠ نومبر ،''٢٠١٤

Posted on at


٣٠ نومبر ٢٠١٤ 


پی.ٹی.آئی ،کے چیر مین عمران خان نے حکومت کو ٣٠ نومبر کا چلینج دے دیا ہے اور ٣٠ نومبر اب زیادہ دور نہیں ہے بس ٧ دن ہی رہتے ہیں ،اور آپ لوگ بھی جان لیں گے کہ کیا ہوگا اور کیا ہو سکتا تھا ،لیکن آپ لوگوں کے دماغ میں کچھ نہ کچھ تو سوال ضرور ہی اٹھتے ہونگے ،کچھ لوگ اسے کامیابی کا دن کہتے ہیں اور کچھ لوگ نہ کامی کا لیکن میرا ماننا ہے کہ اگر نیت اور جذبہ سچا ہو تو سب کچھ ہو سکتا ہے اور ایسا ہی ہوگا کیوں کہ عوام نے دھرنے میں آج ٣ ماہ سے زیادہ دن ہو چکے ہیں شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی قوم جاگ رہی ہے 



بس انہیں کسی اچھے لیڈر کی ضرورت ہے اور میرے خیال میں ایسا صرف عمران خان ہی ہے ،جس نے عوام کی آنکھیں اور بھی کھول لی ہے اب حکومت بہت ہی زیادہ پریشان نظر آتی ہے کیوں کہ عوام کا جینا اسی حکومت نے حرام کر دیا ہے روٹی کے ساتھ ساتھ باقی بھی ضروریات زندگی کی چیزیں ان سے چھین لی ہیں ،جس کی وجہ سے تمام قوم اس حکومت کے خلاف ہو چکی ہے اور اب ٣٠ نومبر کو ہی فیصلہ ہونا ہے یا تو پاکستان بہتری کی طرف جائے گا یا تباہی کی طرف اگر تو فیصلہ پی،ٹی،آئی کے حق میں ہوا تو یہ ملک بچ سکتا ہے اگر نہ ہوا تو پاکستان کا اللہ ہی حافظ 



کیوں کہ اس حکومت نے ان ١٤ مہینوں میں جو مھنگائی بڑھا کر غریب پر ظلم کیا ہے اگر ان کے خلاف کوئی کھڑا نہ ہوا تو ملک میں مزید غربت بڑھے گی اور لوگ بھوکھے مریں گے اس لئے میں آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ اسلام آباد کے ٣٠ نومبر کے دھرنے میں ضرور شرکت کریں تا کہ ہمارا ملک مزید  تباہ ہونے سے بچ سکے اور دھاندھلی سے آئی ہوئی حکومت کا خاتمہ ہو سکے 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160