درود پاک کی فضیلت

Posted on at


درود پاک کو بہت فضیلت حاصل ہے حضرت محمدﷺ نے اپنی اس حدیث شریف میں ارشاد فرمایا جس کا اس کا ترجمہ یہ ہے کہ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا اللہ تعالیٰ  اُس کو دس مرتبہ رحمت کی نظر سے دیکھتا ہے قرآن مجید میں بھی ارشاد پاک ہے کہ اللہ اور اس کے فرشتے حضرت محمدﷺ پر درود و سلام بھیجتے ہیں اے ایمان والو تم بھی حضرت محمدﷺ پر درود و سلام بھیجو اس طرح درود پاک کی ٖفضیلت واضح ہوتی ہے ہمیں حضرت محمدﷺ کے لیے درود پاک پڑھنا چاہیے کیوں کہ اُن کے ہم پر بے شمار احسانات ہیں اور اُن کے احسانات کا کوئی بدلہ نہیں دے سکتا اگر کچھ کر سکتا ہے محبت سے آپﷺ پر درود بھیجے۔



حضرت محمدﷺ  نے ہمارے لیے کتنی مشقت کی اور بے بہا تکلیفیں برداشت کیں اس لیے ہمیں اپنے پروردگار سے دعا کرنی چاہیے کہ حضرت محمد ﷺ پر کروڑوں رحمتیں نازل فرما اور اُنھوں نے جو تکالیف برداشت کیں اُن کا اجر دے اگر ہم حضرت محمدﷺ پر درود بھیجتے رہیں تو ایک تو ہم حضرت محمد ﷺ کے بے شمار احسانات کا حق ادا کرتے ہیں اور دوسرا اللہ تعالیٰ ہمیں اس کا بے شمار اجر دے گا اگر ہم یہ دونوں فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو حضرت محمدﷺ پر جتنا بھی ہو سکے درود پاک بھیجتے رہیں حضرت عمرؓ روایت ہے کہ جبرائیلؑ نے حضرت محمدﷺ کو آکر کہا کہ جو آپﷺ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اُس پر دس مرتبہ رحمت فرماتا ہے اور اُس کے درجات بلند کرے گا۔



حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ حضرت محمدﷺ نے فرمایا جب لوگ کسی مجلس میں بیٹھتے ہیں اور اس میں نہ اللہ کا ذکر کرتے ہیں اور نہ اُن کے نبیﷺ پر درود بھیجتے ہیں تو قیامت کے دن وہ مجلس اُن کے لیے وبال ثابت ہو گی اللہ چاہے تو اُن کو عزاب دے اور اللہ چاہے تو اُن کو بخش دے حضرت محمدﷺ نے اُس شخص کو بہتر فرمایا جو آپﷺ پر درود بھیجتا ہے آپﷺ نے فرمایا تم میں سے بہتر وہ ہے جو مجھ پر درود و سلام بھیجے ہمیں بھی چاہیے کہ حضرت محمد ﷺ پر درود و سلام بھیجتے رہیں اور ڈھیرو نیکیاں کمائیں اور اللہ تعالیٰ سب کو درود پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160