جلد سو جانابھی عقلمندی ہے

Posted on at


محققین ممکن ہے کہ آنے والے عرصے میں اس نتیجے پر جا پہنچیں کہ بستروں پر تاخیر سے جانے والے بچے آخر کیوں اپنے اسکولوں میں بدترین کارکردگی کے حامل ہوتے ہیں۔نیند کا فقدان دراصل ان کے دماغوں میں موجود اس حصے کو شدید نقصان پہچاتا ہے جہاں نئ معلومات کی آبیاری ہوتی ہے یا جہاں یاداشت کا ذخیرہ ہوتا ہے۔ہاروڈمیڈیکل اسکول کے جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ اس امر کی وضاحت کرتی ہے کہ 28 رضاکار بچوں میں سے کچھ کو کسی ٹیسٹ یا امتحان سے قبل مکمل نیند کا موقع دیا گیا جبکہ کچھ کو سونے کے مناسب مواقع نہ فراہم کئے گے تو علم ہوا کہ بھرپور نیند لینے والے بچوں کی کارکردگی بہتر ہے۔

ماضی میں اس حوالے سے کی جانے والے تحقیق سے اس بات کا انکشاف ہو چکا ہے کہ کچھ بھی سیکھنے یا سمجھنے کے بعد یاداشت کو محفوظ اور قائم رکھنے کے لئے اچھی نیند ازحد ضروری ہےلیکن اس تازہ تحقیق کے بعد یہ ٹھوس شواہد سامنے آئے ہیں کہ یاداشت کی بہتری کے لئے مسلسل اچھی نیند لازمی ہے،یعنی کچھ سیکھنے اور سمجھنے کے عرصے سے قبل بھی مناسب نیند لی جائے تو یاداشت کی تخلیق زیادہ عمدگی سے ہوتی ہے۔اس کا مطلب ہوا کہ متواتر اچھی نیند بچوں کے لئے زیادہ ضروری ہے ۔

وہ رات کو جلد سو جانے کے بعد دن کا وقت بھی کھیل کود میں گزارنے کے بجائے چند گھنٹے سو کر گزاریں تو ان کی یاداشت میں حیرت انگیز بہتری دیکھنے میں آسکتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق کچھ سیکھنے ، سمجھنے ، یاد رکھنے اور جاننے سے قبل بھی اچھی نیند کا لینا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ بعد میں کیونکہ اس طرح انسانی دماغ اگلے دن یا اگلی بار کی یاداشتوں کو محفوظ کے لئے پوری طرح تیار ہو جاتا ہے ۔

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160