کھیلوں کی اہمیت

Posted on at


کھیل سے مراد ایسا کام کرنا جس سے انسان کی ذہنی اور جسمانی نشونما ہو.انسان کی زندگی میں کھیل
بہت اہمیت رکھتا ہے کہ کھیلوں کی وجہ سے ہمارا جسم چست و توانا نظر آتا ہے .اگر کھیل نہ ہو تو ہمارا
جسم بالکل لاغر و کمزور ہو جاتا ہے .مشھور مقولہ ہے" جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہونگے تو
انکے ہسپتال ویران ہونگے اور جس ملک کے کھیل کے میدان ویران ہونگے تو اس ملک کے ہسپتال آباد
ہونگے



 


کھیلوں کی فوائد
ہماری زندگی میں کھیل بہت اہمیت کی حامل ہے .کیونکہ کھیل انسان میں چستی ،پھرتی ،لچک اور ایسی قائدانہ
صلاحیتیں پیدا کرتے ہے جو کسی اور جگہ سے نہیں مل سکتے ہے .کیونکہ کھیل روح کی غذا ہے .
ایک بچہ جو فزیکل فٹنیس کے اصول سے واقف ہے تو وہ اپنے آپکو ہر گیم میں ایڈجسٹ کر سکتا ہے .
کھیل ہمیشہ انفرادی کی بجانے اجتمائی فوائد کی طرف توجہ دلاتا ہے .کھیل سے جسم میں قوت برداشت ،
قوت حافظہ ،طاقت اور اعضا کے مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے .اپنے جسم کو توانا بنانے کے لئے
متوزن غذا کا استعمال کرے



 


گیم سے انسان کی جسم ٹھیک رہتا ہے اور مائنڈ تیز ہوتا ہے اور پلیئر ہمیشہ چالاک اور خوشیار ہوتا ہے .
اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں کھیل کو اہمیت کم دی جارہی ہے اور گیم سے انسان بیمار
نہیں ہوتا اور ہمارے ملک میں بیماری اسی وجہ سے زیادہ ہے اور گیم سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور میدان
ویران ہیں ہمارے ملک میں اور اگر کھیل کو توجہ دی جائے تو ہمارے ملک میں بیماری کم ہو سکتی ہے
جو انسان کوئی بھی گیم کھیلتا ہے اسکی باڈی فیٹ رہتی ہے اور کبھی بیمار نہیں ہوتا اور انسان کی زندگی
میں کھیل ضروری ہے


مضمون نگار :جمشید علی


 


 



About the author

jamshedannax

I'm Jamshed the Boiler Engineer. Interested In Article writing there I joined Film Annex to explore my knowledge and ideas.

Subscribe 0
160