بیکٹیریا کی خصوصیات

Posted on at


بیکٹیریا کی خصوصیات


بیکٹیریا ایسے جاندار ہیں۔ جو اس کرہ ارض پر ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔ مثلا ہوا، پانی، خشکی اور جانداروں کے زندہ اور مردہ اجسام میں پائے جاتے ہیں۔ اور یہ گرم پانی کے چشموں میں بھی پائے جاتے ہیں۔ اور یہ بیکٹیریا اپنی صورت و شکل کے لحاظ سے چار قسم کے ہوتے ہیں۔ کوئی بیکٹیریا گول شکل میں ہوتے ہیں۔ اور کوئی لمبے، اور کوئی سپرنگ جیسی شکل میں ہوتے ہیں۔ بیکٹیریا مختلف گروپ کی صورت میں الگ الگ پائے جاتے ہیں۔ اور یہ بیکٹیریا کبھی کبھی دانوں کی شکل میں ہوتے ہیں۔ اور یہ بیکٹیریا بھی ایسے جاندار ہیں، جو کہ عام آنکھ سے نظر نہیں آتے۔ بلکہ انہیں دیکھنے کےلئے مائیکرو سکوپ کی ضرورت ہوتی ہے


۔ اور یہ بیکٹیریا خود میں دوسرے پودوں اور جانوروں کی طرح نیوکلیس نہیں رکھتے لیکن ان بیکٹیریا میں ڈی، این اور اے سے بنا ہوا کروموسوم گچھےکی صورت میں پائے جاتے ہیں۔ اور بیکٹیریا کےاس ڈی، این اور اے کے گرد نیوکلیر میمبرین نہیں ہوتی ۔ مگر آٹوٹرافس ہوتےہیں۔ اور ان بیکٹیریا میں اگر بیکٹیریا ہیٹرو ٹرافس ہوتے ہیں۔


اور ایسے بیکٹیریا جو اپنی خوراک دوسرے جانداروں سے حاصل کرتے ہیں۔اس بیکٹیریا کو پیراسٹک بیکٹیریا کہتے ہیں۔ اور ان بیکٹیریا میں سے اکثر بیکٹیریا دوسرے جانوروں اور پودوں میں بیماریاں  پیدا کرتے ہیں۔ اور ایسے بیکٹیریا کو پیتھوجینک بیکٹیریا کہتےہیں۔ اور یہ بیکٹیریا مختلف طریقوں سے منتقل ہوتے ہیں۔ مثلا چھونے سے، ہواکے ذریعے اور آلودہ پانی کی وجہ سے اور خوراک کی وجہ سے کیڑے مکوڑوں اور جانوروں کے ذریعے ایک جاندار میں منتقل ہوتے ہیں۔ بیکٹیریا انسانی زندگی میں بہت اہم کردار ادا کرتےہیں۔ اور یہ بیکٹیریا ہمیں فائدہ بھی پہنچاتےہیں اور نقصان بھی۔



160