"""رشوت"""

Posted on at


 تعریف :
کسی بھی کام کو اس کے معیار کو نظر انداز کرکے کسی ذاتی تعلقات کو ترجیح دیتے ہویے کسی دوسرے
کی حق تلفی کرنا رشوت کہلاتا ہے .
کوئی کام پیسے یا مال و دولت کے بدلے بدیانتی کرتے ایک اہل آدمی کی بجایے نااہل آدمی کو اس کا حق دار
ٹھہرانا رشوت کہلاتا ہے .
رشوت کی اقسام محتلف ہو سکتی ہیں مثلا پیسوں کے بدلے کام ،کام کے بدلے کام ،مال و دولت کے بدلے کام
یا کسی تحلق کو مد نظر رکھتے ہویے کسی کی حق زنی کرنا .رشوت کے بارے میں کہا جاتا ہے .کہ معاشرے
کی لعنت ہے اور جس معاشرے میں رشوت عام ہو جائے تو وہ معاشرہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا .لوگوں
کو ان کے حقوق نہیں ملتے. نااہل لوگ معاشرے یا طاقت وار لوگ بن جاتے ہیں

.
مہنگائی اور غربت عروج پکڑ لیتی ہیں اور لوگ زیادہ تر بے روزگار ہو جاتے ہیں معاشرتی بگاڑ کی وجہ سے
کافی سارے اور بھی معاشرتی جرائم فہم لے لیتے ہے .مثلا چوری ،ڈاکہ ،دوھکا بازی اور قتل و غارت

اسلامی تناظر میں :
اسلام کی روح سے کسی بھی معاشرے میں رشوت کو حرام قرار دیا گیا ہے .اور سحتی سے اسکی مزاحمت
کی گی ہے اور رشوت لینے اور دینے والے دونوں کو مجرم اور جہنمی قرار دیا گیا ہے .
قرآن و سنت میں رشوت اور سماجی برائیوں کی سحت الفاظ میں مزمت کی گی ہے .کیونکہ یہ وہ عمل ہے .
جس سے معاشرے میں مندرجہ ذیل برے اثرات پڑتے ہے .
حق تلفی ؛ لوگوں کو انکے حقوق نہیں ملتے اور جو نااہل لوگ ہوتے ہیں .وہ ان کے حق غضب کر لیتے ہیں .
پاکستان میں آج کل اس برائی نے بہت زور پکڑ لیا ہے

.
سماجی نا انصافیاں ؛
معاشرے میں جب لوگوں کو ان کے حق نہیں ملتے تو وہ اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لئے ناجایز زرایح
استعمال کرتے ہیں.

 "نتیجہ "
 اس برائی کو جب تک کسی معاشرے سے ختم نہ کیا جائے یہ اس وقت تک اس معاشرے کو ترقی نہیں
کرنے دیتی .پاکستان میں اس امر کی بہت بڑی ضرورت ہے ورنہ ہمارا معاشرہ تباہی کے ٹھکانے لگ جائے گا .
الله پاک سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو اس برائی سے مکمل نجات دیلاے. آمین

مضمون نگار :جمشید علی 


 



About the author

jamshedannax

I'm Jamshed the Boiler Engineer. Interested In Article writing there I joined Film Annex to explore my knowledge and ideas.

Subscribe 0
160