چکوترا بے پناہ فوائد سے لبریز پھل

Posted on at


گریپ فروٹ جیسے ہم اپنے یہاں " چکوترا" بھی کہتے ہیں سرد اور تر مزاج کا حامل ترش یا بعض حالتوں میں کھٹا میٹھا پھل ہے ۔ یہ چونکہ لیمن ، سنگترے اور مالٹے کے خاندان سے متعلق ہے لہذا اس میں ان پھلوں کی خصوصیات بھی بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں ۔ اس کا جوس تو عموما پیا جاتا ہے لیکن اسے دوسرے پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ شامل کر کے بطور سلاد بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔چکوترے میں کیلشیم ، فاسفورس ، آئرن ، وٹامن بی کمپلیکس اور وٹامن سی کی بڑی مقدارپائی جاتی ہے ۔

 یہ کولیسٹرول میں کمی کرتا ہے لہذا اس سے موٹاپا دور کرنے کے حوالے سے انتہائی مفید سمھجا جاتا ہے ۔ نیم ترش ہونے کے باوجود اسے کھانے سے تزابیت میں اضافہ نہیں ہوتا بلکہ واضح طور پر کمی واقع ہوتی ہے ۔ صفراوی مادوں کو ختم کرنے کے لئے مشہور یہ پھل بھوک اضافہ کرتا اور معدے کی قوت کو بڑھاتا ہے ۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال قلب ، جگر اور گردوں کے لئے مفید ہوتا ہے ۔ نیز ملیریا کے علاوہ ہر قسم کے بخار ، گٹھیا اور جوڑوں کے درد میں بھی استعمالانتہائی مفید ہوتا ہے ۔

ذیابیطس کے مریض بھی اس کا پھل کو کھا کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ ڈپریشن ، اضمحلال اور تھکاوٹ کے عالم میں چکوترے کے رس کا ایک گلاس فرحت اور تازگی کا سبب ثابت ہوتا ہے ۔ ہمارے یہاں دوسرے پھلوں کی طرح چکوترے کا عام استعمال نہیں ہے بلکہ یہ مختلف امراض میں دواوں کا نعم البدل سمجھا جاتا ہے لیکن اگر لوگ اس کی بے پناہ افادیت اور بیش بہا فوائد سے واقف ہونے پر اسے عام خوراک میںشامل کر لیں تو پھر کیا کہنے

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160