(جدید انگوٹھی (حصہ اول

Posted on at


ہم نے انگیوں میں پہننےوالی انگوٹھیوں جیسے اسمارٹ آلات پہلے بھی دیکھے ہیں جو وقت بتاتے ہیں یا اسمارٹ فون پر آنے والی اطلاعات سے آگاہ کرتے ہیں لیکن اب ایسی انگھوٹھی آئی ہے جو ہر اس چیز کو کنٹرول کرتی ہے جس کا آپ تصور کر سکتے ہیں۔ کیلی فونیا کی فرم ’’لوگ بار‘‘ تازہ ترین تخلیق ایک ایسی انگھوٹھی نما آلہ ہے جسے انگشت میں پہن کر گھر یلو آلات اور ایپں کو کنٹرول کرنے کے ساتھ انگلی کے اشارے سے ادا ئیگیاں بھی کی جاسکتی ہیں ۔



یہ انگو ٹھی کتنے کام کی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ اگر آپ کوئی ای میل کھول کر پڑھنا چاہتے ہیں تو جس انگلی میں آپ نے انگھوٹھی پہن رکھی ہے  اسے ہوا میں گھماتے ہوئے محض ایک لفافے کا خاکہ بنا دیجیئے ای میل کھل جائے گا۔



ہوا میں کیمرے کا خاکہ بنا کر جوڑے ہوئے فون میں لگا کیمرہ ایپلیکیشن کھولنا ممکن ہوگا یا موسیقی کا علامتی نشان ہو میں بنا کر آپ اپنے موبائل فون کو گانے سنانے پر مائل کر سکتے ہیں۔



اس انگھوٹھی سے ٹیکسٹ ٹرانسمیشن بھی ممکن ہے یعنی ہوا میں اگر آپ انگلی سے حروف تحریر کریں گے تو یہ تحریری پیغام کی صورت اختیار کر کے گا اور پھر اس میسیج کو آپ جسے بحیجنا چاہیں بھیج سکیں گے۔



About the author

160