(نئے گھر میں جانے سے پہلے(حصہ دوم

Posted on at


6) شفٹنگ سے پہلے نئے گھر کی رنگ و روغن اور صفائی ستھرائی کروائیں۔

7)سیوریج سسٹم بھی ضرور چیک کریں۔

8)اگر گھر میں کسی قسم کی کنسٹرکشن ہو تو اسے بھی شفٹنگ سے پہلے مکمل کرائیں۔

9)کرائے کے گھر کے لیے یہ ضرور دیکھیں کہ مالک مکان اور اس کے اہل خانہ کس طبیعت کے مالک ہیں۔

10) کسی چھوٹی فیملی کے ساتھ کرائے کا مکان تلاش کیجئے۔

11) نئے گھر میں جانے سے پہلے سامان کی پیکنگ کے دوران ہی یہ فیصلہ کر لیں کہ کیا چیزیں لے کر جانی ہیں اور کن اشیاء کو dispose کرنا ہے۔

12)نئے گھر کے رقبے کی مناسبت سے سامان منتخب کریں۔

13) جب گھر کی تلاش مکمل ہو جائے تو نئے گھر کا باریک بینی سے جائزہ لیں اور دیکھیں کہ وہاں رنگ و روغن کی ضرورت  تو نہیں۔

14) رنگ روغن کروانے کے لیے موسم کو مدنظر رکھیں۔

15)اگر نئی چیزوں کی ضرورت ہے تو ان کی خریداری نئے گھر جا کر کریں۔

یوں تو گھر کی تلاش ایک مشکل مرحلہ ہے لیکن اسے ذرا سی زہانت اور دور اندیشی کے ساتھ آسان بنایا جا سکتا ہے۔ جب بھی گھر شفٹنگ کا ارادہ ہو اپنے ذہن میں یہ بات بٹھا لیں کہ ضروری نہیں کہ جیسا آپ چاہیں ویسا ہی گھر مل جائے۔ اس وقت رئیل اسٹیٹ کا کام منافع بخش پہشہ ہے اس میں بہت دھوکے بھی ہیں۔ مناسب یہی ہے کہ کسی جان پہچان والےبندے کو اس کام کی ذمہ داری سونپی جائے۔ ہر طرح تسلی کرنے کے بعد ہی کسی حتمی فیصلے پر پہنچیں۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160