فلم اینکس نے بٹکوائن میں مصنوعات کی خریداری کے لئے مارکیٹ پلیس کا آغاز کر دیا

Posted on at


یکم مارچ 2014 سے، فلم اینکس نے اپنے صارفین کو بٹکوائن میں ادائیگی شروع کر دی ہے. بٹکوائن ایک ہم رتبہ ادائیگی کا نظام اور ڈیجیٹل کرنسی ہے جو کہ آن لائن ادائیگی اور لین دین کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے.



اس ہفتے، فلم اینکس مارکیٹ پلیس کا آغاز کر رہا ہے جہاں سے آپ بٹکوائن میں آن لائن مصنوعات کی خریداری کرنے کے قابل ہو جائیں گے. اب آپ مختلف قیمتوں کے حامل ایمیزون گفٹ کارڈز خرید سکتے ہیں، اور بہت سی دیگر اشیا جلد ہی دستیاب ہوں گی.


بیٹا ورژن میں، ہماری مارکیٹ پلیس پر اپنے بٹکوائن استعمال کرنے کے لئے، صفحے کے سب سےاوپر بائیں جانب کونے میں خریداری کی ٹوکری پر کلک کریں، یا یہاں کلک کریں. آئٹم کو منتخب کریں اور "خریدنے" پر کلک کریں. رقم آپ کی کل آمدنی میں سے کاٹ لی جائے گی.


جب آپ اپنے بٹکوائن ہماری مارکیٹ پلیس پر خرچ کریں گے تو آپ کو اپنی آمدنی کے لئے 75 دن کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں، اور نہ ہی کم از کم 0.2 BTC تک پہنچنےکی.



آپ اپنی خریداری کا آغاز کریں، اور ہماری مارکیٹ پلیس میں اور زیادہ مصنوعات آنے کے لئے دیکھتے رہیے.



About the author

jawad-annex

heeyyyy em jawad ali.... ummm doing software engineering.... muh interest in playing games, blogging, seo, webdeveloping and blaa blaaa blaaaaa :p

Subscribe 0
160