فساد کی جڑ

Posted on at


فساد کی جڑ

کیا خوبصورت کہاوت ہے کہ
دنیا میں لڑائیاں صرف ٤ چیزوں پہ ہوتی ہیں. اور اتفاق کی بات یہ ہے کہ یہ سب "ز" سے شروع ہوتی ہیں.

١ زن
٢ زر
٣ زمین
٤ زبان
 
١ زن سےمراد عورت کے ہیں آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو یہ بات سچ لگے گی کہ دنیا میں جہاں بھی دیکھ لیں عورت کو لے ک کتنا خون خرابہ ہوتا ہے کبھی  محبّت کے نام پہ تو کبھی غیرت کے نام پہ کوئی مرنے کو تیار ہے تو کوئی مارنے کو..

٢ زر  کا مطلب ہے دولت یا مال تو آپ اس بات سے تو واقف ہے ہوں گے کے آج کل دنیا میں ہر انسان اسی دور میں لگا ہوا ہے کے جتنا جلدی ہو زیادہ سے زیادہ پیسہ کما لوں ور اس لیے وہ جائز نہ جائز ہر راستہ اپناتا ہے اور اسے مشکلات اور لڑائی جگڑوں سے واسطہ پڑتا ہے اور اسی زر میں معدنیات تیل اور پانی بھی اتا ہے جس کی وجہ سے بڑے ممالک چھوٹوں سے ان کے لیے جنگ کے درپے ہیں





٣ زمین اس کی اہمیت سے شہر میں رہنے والے لوگ تو ضرور واقف ہوں گے مگر گاؤں دیہات میں رہنے والے لوگ جانتے ہوں گے کہ زمین کو وہاں کے لوگ ماں سمجتھے ہیں اور اس کی  فروخت بٹوارے کے خلاف  اور حفاظت کے لیے جان مال اور اولاد تک کو قربان کر دیتے ہیں
.
٤ زبان، تو یہ انسان کے جسم کہ وہ حصہ ہے جو اگر قابو میں آ جانے تو ادھی کائنات آپ کی مٹھی میں آ جانے گی آپ اپنے ارد گرد نظر دوہڑا لیں تو آپ کو معلوم ہو جانے گا کہ آپ کے خندان اور دوست احباب میں وہی لوگ زیادہ پسندیدہ ہوتے ہیں جن کی زبان ان کے اختیار میں ہوتی ہے



 
آپ بھی لوگوں میں عزت پا سکتے ہیں اگر آپ بھی اپنی زبان کو قابو میں رکھ لیں. تو دوستو دنیا میں وہی لوگ یاد رهتے ہیں جن کے ساتھ آپ کا اچھا وقت گزرا ہو تو براۓ کرم اپنی زبانوں سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا لیں اور مر کہ بھی زندہ رہیں.

وسلام



About the author

160