کالی آندھی کی شاندار کامیابی اور پاکستان کا مقابلہ اوراس کے پاس سیمی فائنل تک کی رسائی کی امید

Posted on at



دنیائے کرکٹ کی تاریخ سنسنی خیز مقابلوں سے بھری پڑی ہے ۳۵۰ رنز کا حدف عبور کرنا ہو یا ناکامی یقینی ہونے کے بعد کامیابی حاصل کرنا ہو کرکٹ ایسا کھیل ہے جس نے کبھی اپنے شائقین کو مایوس نہیں کیا۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2014بھی سنسنی خیز لمحات کے ساتھ بھرا ہے۔ کل ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا میچ ہوا جس میں امید تھی کہ میچ کا فی سخت کھیلا جائے گا ۔ آسٹریلیا جو کہ دنیائے کرکٹ کا بادشاہ مانا جا تا رہا ہے کالی آندھی کے آمنے سامنے آیا، ویسٹ انڈیز جو کہ پہلے ہی اس ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک مانی جا رہی تھی اس میچ میں انڈر ڈاگ بن کر آئی کیونکہ اس کے سامنے آسٹریلیا جیسا مضبوط حریف تھا۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز بری طرح سے کیا اور ایک دم سے وکٹیں گوا دیں۔ آسٹریلیا اپنے کھیل کو کا فی آہستہ کر لیا اور اہتیات سے اپنی اننگز جاری کیے رکھا اور ایک وقت میں ایسا لگ رہا تھا کے آسٹریلیا ایک اچھا اسکور بنانے میں ناکام رہے گامگر میکسویل جو کہ اس ورلڈ کپ میں شاندار فارم میں ہیں اور ان کا بلا مسلسل آگ اگل رہا ہے نے انتہا ئی پر اعتمادی آسٹریلوی اننگز کو سمبھالے رکھا اور پھر آخری اوورز میں کالی آندھی کو اپنی دھواں دار پٹائی سےچکرا کر رکھ دیا۔



ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے اچھا اسکور ملا اور ضرورت تھی کہ ٹیم کے بیٹسمین اچھی کارکردگی دکھائیں اور زمہ داری سے کھیلیں۔ کرس گیل نے اننگز کا آغاذ انتہائی پراعتماد طریقے سے شروع کیا اور بہت ہی کانفیڈنس میں کھیلتے رہے۔ کرس گیل نے پچاس رننز عبور کرنے کے بعد جب اننگز میں مذید تیزی کی کوشش کی تو وہ کیچ آؤٹ پر اپنی وکٹ گوا بیٹھے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی اننگز کو سہارے کی ضرورت تھی اور اسی وقت سیمی نے بہت ہی شاندار اننگز کھیلی ، لیکن ایک وقت پر ایسا لگ رہا تھاکہ آسٹریلیا میچ جیتنے میں کامیاب ہو جائے گا اور جب میچ کی آخری چار گیندیں رہتی تھیں اور تقریبن ہر آسٹریلوی فین اور کھلاڑی جیتنے کے لیے پر جوش اور خوش تھے سیمی نے یکے بعد دیگرے دو چھکے لگا کر میچ آسٹریلیا کے منہ سے نکال لیا ۔ اس طرح کی حار نے آسٹریلیا کا سارا مورال ختم ہوگیا ہو گا ۔



کالی آندھی نے یہ میچ جیتنے کے بعد اپنی نظریں پاکستانی ٹیم پرلگا لیں ہیں اور اس قت دونوں ٹیموں کے ٹکراؤ کا بڑی بے صبری سے انتضا ر کیا جا رہا ہے ۔ بھارت نے بنگلا دیش کو ہرانے کے بعد اپنا نا م پہلے ہی سیمی فایئنل میں درج کر لیاہے اور اب پاکستان اور یسٹ انڈیز میں سے ایک ٹیم آگے جائے گی کیونکہ آسٹریلیا ایک طرح سے ورلڈ کپ سے آؤٹ سمجھا جا رہا ہے۔



ویسٹ انڈیز اس وقت چا ر پوائنٹس لے کر ڈرائیونگ سیٹ پر ہے لیکن پاکستان کے پا س بہترین چانس ہے کے آگے بڑھ کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لے۔ دونوں ٹیمیں کا ٹکرا ؤ جلد ہی ہونے والا ہے اور جو ٹیم جیتنے میں کامیا ب رہی تو اسکا سیمی فائنل میں جانے کا خواب تقریبن پورے ہونے کے نذدیک پہنچ جائے گا۔ پاکستا ن کے پاس ایک سنہری موقع ہے کے ورلڈ کپ میں آگے بڑھے ۔ تمام تر امیدیں پاکستانی بیٹنگ لائن اپ پر ہونگی جن میں خاص طور پر حفیظ، شہزاد ، عمر اکمل، شاہد آفریدی شامل ہیں۔ میرے خیال میں عمر اکمل کو دوبارہ اوپر کھلانا چاہئے کیونکی انکی فارم کا پاکستان کو بہت فائدہ ہو سکتا ہے ۔ پاکستان کو کم ازکم ۱60 رنز بنانے ہونگےاور جتنا اس سے اوپر جائنگے پاکستا ن کو میچ میں اور گرفت ملتی جائے گی۔ پاکستانی باؤلنگ کو بھی اچھی کارکردگی دکھانی ہو گی اور اگر پاکستان یہ میچ جیتتا ہے تو اس میں کرس گیل اور سیمیکو آؤٹ کرنا لازمی ہوگا ۔ اگرہم یہ میچ جیت جاتے ہیں تو سیمی فائنل کی امیدیں بہت حد تک بڑھ جائیں گی۔


  



About the author

babar-jamil

I belong to beloved land of Pakistan, a peaceful country. I did my Bachelors in 2012 in the field of Electronics Engineering. I love being here at FilmAnnex and I think it is a great opportunity site for miniatures of video producers and blog writers.

Subscribe 0
160