سورج مکھی کے پھول کی خاصیت

Posted on at


جب میں چھوٹا تھا تو میں اپنی امی کے ساتھ ماموں کے گھر گیا ایک دفعہ تو وہاں سورج مکھی کی فصل اگی ہوئی تھی اور ہر طرف پیلا اور کالا رنگ پھیلا ہوا تھا اور تمام فاصلہ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے مصنوعی ہو جیسے کسی نے اس فصل پر پھول خود لگاے ہوں اور وو تمام منظر آنکھوں کو بوہت ہی اچھا لگ رہا تھا لیکن جب میں نے اپنے ماموں سے پوچھا کہ یہ کیا ہے کس قسم کی فصل ہے تو انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ سورج مکھی کی فصل ہے اور انہوں نے مجھے اس کی خاصیت اور فوائد بھی بتاے تو آئیں دیکھتے ہیں اس خوبصورت پھول کی کیا خصوصیت ہے

                                     سورج مکھی کے پھول کی خصوصیتسورج مکھی کا پھول پیلے اور کالے مکس رنگ کا ہوتا ہے اور یہ اپنے خوبصورت اور گہرے رنگ کی وجہ سے دور سے بھی بآسانی دیکھا جا سکتا ہے یہ بوہت ہی سخت قسم کا پھول ہوتا ہے آپ اس کو کینچی یا چھری سے ہی کاٹ سکتے ہیں یہ اور پھولوں کی طرح نہیں ہوتا اور دوسرے پھولوں کو آپ با آسانی ہاتھ سے بھی توڑ لیتے ہیں لیکن یہ ان پھولوں کے مقابلے بوہت ہی سخت ہوتا ہے اور اگر آپ اس کو زبردستی توڑنے کی کوشش کرینگے تو اس کا پودا بھی ساتھ میں ٹوٹ جائیگا اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ جب سورج نکلتا ہے تو جہاں جہاں سورج کا رخ ہوتا ہے وہاں وہاں اس کا منہ ہوتا ہے یعنی کہ جب بھی سورج اپنا رخ بدلتا ہے تو یہ پھول بھی اسی کے ساتھ ساتھ اپنا رخ سورج کی طرف کرتا رہتا ہے اور جہاں سورج غروب ہوتا ہے وہاں جا کر یہ بھی رک جاتا ہے

                                       سورج مکھی کی فصل کے فائدے    سورج مکھی نہ ہی صرف ایک خوبصورت پھول ہے بلکہ اس میں چھپے بوہت سے فائدے بھی ہیں اس کا فائدہ یہ ہے کہ یہ جو ہم سب گھروں میں کھانا پکاتے ہیں اس میں جو تیل ڈالتے ہیں وو اسی سورج مکھی کے پھول سے ہی بنتا ہے جب سورج مکھی کی فصل پک کر تیار ہو جاتی ہے تو اسے مختلف فیکٹریوں میں اور کارخانوں میں بھیجا جاتا ہے جو کہ اسے بوہت سے پروسیز سے گزار کر اسے پہلے صاف کرتے ہیں اور اس سے کھانا بنانے کا تیل بناتے ہیں اور اور اس کے بعد جب تیل بن جاتا ہے تو اسے ہم لوگوں تک پوہنچایا جاتا ہے اور تب جا کر گھروں میں کھانا بنانے میں استمعال کیا جاتا ہے سورج مکھی کی فصل نہ صرف دیکھنے میں خوبصورت ہے بلکہ اس سے بننے والا آئل بھی بوہت ہی ذائقہ دار ہوتا ہے لیکن پچھلے کچھ سالوں میں اس کی فصل میں کمی دکھائی دے رہی ہے کیوں کہ لوگوں کے وسائل کم اور مسائل زیادہ ہو گئے ہیں میری اپنی پاکستانی حکومت سے گزارش ہے کہ وو ہمارے کسانوں کو یا تو مفت سورج مکھی کی فصل کا بجھ دے یا قرضے کے طور پر دے اور انھیں اور انھیں ہر سہولت مہیا کی جائے تاکہ ہمیں خالص آئل ،تیل مل سکے اور ہزاروں لاکھوں لوگ مختلف قسم کے گندے آئل کھانے سے بچ سکیں اور بیماریوں سے بھی -،،

 


                                 

 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160