طالب علم کے فرائض

Posted on at


طالب علم کے معنی جو علم کی طلب رکھتا ہو یعنی اس سے سیکھے اور حاصل کرنے کی  کوشش کرے تو وہ ہر شخص طالب علم ہے جو علم حاصل کرے چاہے جو بھی عمر ہو لیکن طالب علم سے مراد وہ بچہ یا نوجوان ہے جو کسی سکول،کالج یا یونیورسٹی میں ذیر تعلیم  ہو اس میں لڑکیاں اور لڑکے شامل ہیں طالب علم کے لیے سب سے پہلے ضروری یہ ہے کہ اس میں علم کی سچی لگن ہو شوق اور جستجو رکھتے  ہوئے علم اس کی زندگی مقصد ہو۔



اور طلب علم کو اس بات کا شعور ہونا چاہیے کہ علم ہی شرف انسانیت  ہے قرآن مجید میں رسول اکرم ﷺ کو یہ دعا سیکھائے گئی کہ ربی زدنی علما ترجمہ اے میرے رب میرے  علم میں اضافہ فرما حدیث رسولﷺ ہے کہ علم حاصل کرنا ہر مرد و عورت پر فرض ہے طالب علم کا فرض ہے کہ وہ اپنے نصاب کو آچھی طرح سمجھے اور مشکلات پیش آئیں تو استاد سے رہنمائی حاصل کرے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی حصہ لے مثلاً فٹ بال ہاکی کرکٹ وغیرہ۔



اس سے طالب علم کی جسمانی اور ذہینی صلاحیتوں کی صحیح نشونما ہو سکے طالب علم کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک ہےت اس کی تعمیر اور ترقی  اور خوشحالی میں اہم کردار ہیں اور طالب علم کا فرض ہے کہ وہ اپنے اُستاد کا احترام کرے اور انھیں عزت دیں وہ طالب علم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا جو استاد کا احترام نہ کرے 




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160