گوری رنگت کے لیے نسخے

Posted on at


 

دودھ اور نمک ۔ صبح کے وقت کچے دودھ سے چہرہ ملیں اور دودھ خشک ہونے کے بعد نمک ملا کر اپنی جلد رگڑیں اس کے بعد لیمون اور شہد ملا کر چہرے پر لگائیں خشک ہو جانے پر نیم گرم پانی سے دھو لیں یہ رنگ نکھارتا ہے

لیموں ۔ چہرے بازو اور پاوں پر لیمون کا رس ملائی میں ملا کر ملنے سے سانولی جلد گوری ہوتی ہے یہ عمل باقاعدہ ایک مہینہ کرنا چاہیے

ٹماٹر ۔ ایک کچا ٹماٹر کچل کر اس میں ایک بڑا چمچ چاچھ ملائیں اور جلد پر لگائیں

کھیرا ۔ کھیرے کا رس نکال کر اس میں شہد ملائیں اور چہرے پر لگائیں

مالٹا ۔ مالتے کا رس چہرے پر لگائیں  خشک ہونے کے بعد دھو لیں

بیسن۔ بیسن میں نمک ملا کر پانی سے لیپ تیار کرکے چہرے پر لگائیں

جو۔ آدھا کپ جو کا آٹا ، ایک چمچ دودھ کی بالائی میں آدھا لیموں نچوڑ کر ذرا سا پانی ڈال کر گوندہ لیں اسے چہرےاور گردن پر لگا کر ۱۵ منت بعد دھو لیں

ملتانی مٹی ۔ ملتانی مٹی میں دو چمچ شہد ، دو چمچ دہی ایک چمچ لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگا لیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160