علم

Posted on at


علم

نبی کریم حضرت محمّد نے فرمایا

" علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے "

علم خوا وہ دینی ہو یا  دنیاوی حاصل کرنے کا حکم الله اور اس کے رسول نے فرض فرمایا ہے. ہمارے ہاں یہ بات عام ہے کہ اسلام میں صرف دینی علم کہ حکم ہے دنیاوی کہ نہیں، تو ان لوگوں کو شاید اس حدیث کا علم نہیں.

"علم حاصل کرو خوا اس کے لیے تمیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے"

تو اس حدیث سے یہ بات ظاہر ہو جاتی ہے کہ دین کے ساتھ ساتھ دنیا کا علم بھی ضروری ہے. کیوں کہ چین ایک غیر مسلم ملک تھا جہاں اگر کوئی علم حاصل کرنا چاہتا تو غیر مسلم ملک میں دنیاوی علم ہی حاصل ہو سکتا ہے دینی نہیں


.

نبی کریم حضرت محمّد دنیا میں کسی استاد سے پڑھے ہوے نہیں تھے ان کے استاد الله پاک تھے جنہوں نے ان کو دین و دنیا کہ علم سکھایا. اس کی دلیل اس بات سے ملتی ہے کہ حضرت محمّد نے خود اور اپنی امّت کو جو دعا سکھائی وہ یہ ہے:

" اے الله میرے علم میں اضافہ فرما"

اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ نبی کے پاس علم تھا جس کے اضافے کے لیے انوں نے دعا مانگی.

ایک اور جگہ یہ الفاظ بھی ملتے ہیں کہ

"جاہل اور عالم کبھی برابر نہیں ہو سکتے "

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ
 
"طالب علم ملک کا اصلی ورثہ ہوتے ہیں "

خود بھی تعلیم حاصل کریں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں  چاہے وہ دینی ہو یا دنیاوی.
 



About the author

160