وطن سے محبت

Posted on at


انسان کسی بھی ملک میں یا کسی شہر یا گاؤں میں پیدا ہوتا ہے تو وہیں پر اپنا بچپن اور جوانی گزارتا ہے تو قدرتی طور پر تو قدرتی طور پو اسے اُس جگہ سے محبت اور لگاؤ ہو جاتا ہے اور پھر زندگی میں عزیز رشتہ دار اور اور دوست ہوتے ہیں جن کے بغیر زندگی بے لطف ہوتی ہے عام دیکھنے میں آتا ہے کہ جانور اور پرندے بھی شام کو اپنے ٹھکانوں اور گھونسلوں میں چلے جاتے ہیں  وہی ان کے گھر ہوتے   ہیں جہاں انھیں سکون ملتا ہے پاکستان جب وجود میں آیا تو وہ اس وطن کی محبت ہی تھی۔



 جس کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے جان و مال اور ہر طرح کی قربانیاں دیں بہت سے لوگ وہاں اپنا پیسہ جائیداد اور مکانات سب چھوڑ آئے یہ سب وطن سے محبت کا جزبہ ہی تھا جو انسان کو اپنے ہم وطنوں کی خدمت کرنے اور ان کے دُکھ درد میں شریک ہونے پر آمادہ کرتا ہے اور وطن کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی سے گریز نہیں کرتا اسی جزبے کی وجہ سے انسان وطن کی ترقی میں سخت محنت کرتا ہے اور ضرورت پڑنے پر اپنی جان بھی قربان کر دیتا ہے جو لوگ وطن کیلیے جان قربان کرتے ہیں۔



 ان کا نام ہمشہ تاریخ میں زندہ رہتا ہے اور وہ مبارک باد کے مستحق ہوتے ہیں وطن سے محبت کرنے والے لوگ اپنے وطن سے دور رہ کر بھی ملک کی بھلائی اور فلاح کے لیے کام کرتے ہیں وطن کی محبت اور اور قدر کوئی ان لوگوں سے پوچھے جو اپنے وطن اور پیاروں سے دور رہتے ہیں پردیس میں رہ کر انسان دولت تو خوب کما لیتا ہے لیکن اس کا دل ہر وقت اپنے وطن کی یاد میں اٹکا رہتا ہے اور اسے ہر وقت یہ خواہش رہتی ہے کب اسے موقع ملے تو وہ اُڑ کر اپنے وطن جا پہنچے۔




About the author

160