(اسٹرابیری کے چند اہم فوائد (حصہ اول

Posted on at


اسٹرابیری اللہ تعالی کی دی ہوئی نعمت میں سے ایک خوبصورت پھل ہے۔


اس موسم میں خوبصورت اور سرخ رنگ اور سبز پتوں والا پھل اسٹرابیریز ہر علاقے میں دکانوں اور ریڑھیوں پر سجا نظر آتا ہے۔ یہ پھل صحت کی ضمانت تو ہے ہی، اسے محبت کی علامت بھی کہا جاتا ہے۔



اس پھل کی چھ سو اقسام دنیا بھر میں پائی جاتی ہیں۔ یہ پھل کے طور پر استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ آئس کریم، ملک شیک، سلاد اور مشروب میں استعمال ہوتی ہے۔


بڑے بڑے ہوٹلوں میں آج کل اسٹرابیری ویک بنایا جاتا ہے، جہاں گملوں میں بھی یہ پھل اُگایا جاتا ہے اور میزوں پر بھی سجایا گیا ہے۔



اس کی افادیت سے بہت کم لوگ آگاہ ہیں جبکہ اسٹرابیری کا روزانہ استعمال انسانی جسم کی قوتِ مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔


اس میں موجود فولیٹ اور مائع تکسید اجزا سرطان سے بچائو کے کام آتے ہیں۔ اسٹرابیری کھانے سے کینسر جیسی مہلک بیماری سے بچے رہتے ہیں۔



اس میں فائبر، سیلی کون، پوٹاشیم، میگنیشم، جست، آئیوڈین، فولک ایسڈ، فلیو نائڈز، کیملکلز، وٹامن ۲، وٹامن ۵، وٹامن ۶ اور میگنیز کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے۔


اسٹرابیری میں بیس مختلف اجزا اینٹی ایجنگ پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ جھریوں اور بڑھاپے سے بچائو انسانی جسم کو جوان رکھتی ہیں۔



اسٹرابیری جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لیئے بہت مفید ہے۔



About the author

160