نماز کی اہمیت

Posted on at


 


اسلام کے پانچ رکن ہے جس کو ہم پر فرض کیا گیا ہے۔ اس میں سب سے اہم رکن نماز ہے ۔ نماز کے بغیر ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔ نماز ہی ہمیں اللہ کے قریب کردیتی ہے۔ اور نماز کے ذریعے ہی ہم اپنے گناہوں کی توبہ کرسکتے ہیں۔ نماز پڑھ کر ہم اللہ کو خوش کرسکتے ہیں۔ حضرت محمدؐ نے بھی ہمیں نماز پڑھنے کی تاکید کی ہے۔ اور قبر میں بھی سب سے پہلے نماز کے کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ اس لئے ہمیں پانچوں نمازوں میں کوئی کوتاہی نہیں کرنی چاہیئے۔ اور ہمیں نماز باقاعدگی سے ادا کرنی چاہیئے۔ ہم یہاں تو نماز سے بھاگ جائیں گئے لیکن قیامت کے دن کون ہمیں اس رب سے بچائے گا۔


سعودی عرب کے ایک خوبصورت شہر میں ایک لڑکی کی شادی تھی۔ جیسا کہ دلہن کو سجایا جاتا ہے۔ تو اسے بھی سجایا گیا تھا۔ اسی اثنا میں اس نے عشاء کی آذان کی آواز سنی اسی وقت اس کی ماں نے آکر بتایا تیرا دولہا آگیا ہے۔ مگر لڑکی نے نیچے جانے کی بجائے پہلے عشاء کی نماز ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ لڑکی نے اپنی ماں سے کہا کہ میں عشاء کی نماز پڑھنے لگی ہوں۔


لڑکی کی ماں نے کہا کہ تمہارا میک اپ خراب ہوجائے گا۔ لڑکی نےکہا کہ میں نماز ادا کرکے پھر جاؤں گی اور جب وہ نماز پڑھنے لگی تو وہ سجدے میں کی حالت میں اسکی روح پرواز کر گئی۔ وہ لڑکی اسی وقت سجدے کی حالت میں اپنے پاک پروردگار سے جاملی ۔ اس لڑکی کو کتنی خوبصورت موت آئی اور ایسی موت ہر کوئی مانگتا ہے۔ اس لئے ہمیں پیدا ہوتے ہی یہ سکھایا جاتا ہے ۔ نماز پڑھو قرآن پڑھو اور خدا کی عبادت کرو ۔ اے اللہ ہمیں پانچوں وقت کی نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرما ۔ آمین



160