والدین کے حقوق

Posted on at


حقوق دو طرح کے ہوتے ہیں حقوق اللہ اور حقوق العباد۔ حقوق اللہ یعنی اللہ کے حقوق اللہ چاہے تو اپنے حقوق معاف کر سکتا ہے مگر حقوق العباد پر معافی نہیں ہے جب تک کے بندے معاف نہ کر دیں حقوق العباد میں سب سے پہلے والدین کے حقوق اولین ہیں اس کی وجہ ماں باپ اولاد کی پیدائش اور پرورش اور دیکھ بھال کرتے ہیں اور معاشرے میں زندگی گزارنے کے سلیقے سکھاتے ہیں اسی وجہ سے والدین کا بڑا مقام ہے قرآن مجید میں والدین کی اطاعت خدمت اور حسن سلوک پر بہت زور دیا گیا ہے۔

ارشاد پاک ہے ترجمہ ار تیرے رب کا فیصلہ یہ ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت کرو اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو اگر تمہارے پاس دونوں میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے تک پہنچ جائیں تو انھیں اُف تک نہ کہو اور مت جھڑکو اور ان سے عزت سے بات کرو پھر ارشاد ہوتا ہے اور ہم نے انسان کو اپنے والدین سے نیک سلوک کی ہدایت کی ہے اور پھر اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے ترجمہ اور میرا بھی شکر کرتا رہ اور اپنے ماں باپ کا بھی احادیث رسولﷺ میں بھی والدین کی اطاعت اور خدمت پر بہت زور دیا گیا ہے رسول اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا باپ کی ناراضگی خدا کی ناراضگی میں ہے۔

اور باپ کی خوشنودی خدا کی خشنودی ہے ایک شخص رسول اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور پوچھا میرے حسن سلوک کا سب سے بڑھ کر حق دار کون ہے آپﷺ نے ارشاد فرمایا تیری ماں آپ نے تین دفعہ فرمایا تیری ماں اور اور چوتھی مرتبہ پر آپﷺ نے فرمایا تمہارا باپ ارشاد نبوی ہے جنت ماں کے قدموں تلے ہے لہزا جب والدین بوڑھے ہو جائیں تو ان کی خدمت کی جائے اور ان سے نیک سلوک کیا جائے بلکہ ان کی ضرورت کا خیال رکھا جائے اور ان کی پسند نہ پسند کا خیال رکھا جائے۔



About the author

160