علم و دانش

Posted on at


علم و دانش

علم اور دانش  زندگی میں کامیابی  کے بڑے زینے یا  طریقے ہیں.

علم وہ ہے جو ہم کسی صاحب علم سے یا کسی کتاب وغیرہ سے پڑھ لکھہ کے حاصل کرتے ہیں. علم خود بخود نہیں ملتا اس کو حاصل کرنا پڑتا ہے. علم اس وقت تک نہیں ملتا جب تک کوئی طالب علم نہ ہو. زندگی میں کامیابی کے لیے علم کا ہونا بہت ضروری ہے.

دانش وہ ہے جو بغیر پڑھے لکھے کسی کو  حاصل ہو، اسے سیکھا  نہیں جا سکتا سکھایا نہیں جا سکتا یہ زندگی کے اچھے اور برے تجربات سے خود بخود حاصل ہوتا رہتا ہے اس کے لیے کسی اسکول یہ مدرسے میں پڑھنے کی ضرورت نہیں ہوتی.

حضرت علی فرماتے ہیں کہ

"تجربہ وہ کنگی ہے جو اس وقت ہاتھ میں آتی ہے جب انسان گنجا ہو جاتا ہے"

ڈاکٹر اشفاق صاب ایک واقعہ سناتے ہیں کہ میں نے اپنے تایا سے کہا کہ یہ جو مکھی ہوتی ہے اس کی آنکھہ میں  ٣ ہزار لینز لگے ہوتے ہیں اور یہ ہر زاوئیے سے دیکھہ سکتی ہے ، میں یہ سمجھ رہا تھا کہ اس بات کا تایا پر بڑا رعب پڑے گا تو تایا نے جواب دیا لاکھہ لعنت ایسی مکھی پر جو ٣ ہزار آنکھوں کے باوجود بھی گندگی پر بٹھتی ہے. تو ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ میں نے علم سے بات کی اور تایا نے دانش سے.
  



About the author

160