اپریل فول ڈے کے نقصان

Posted on at


جیسا کہ ہر سال میں ایک دفعہ یہ دن آتا ہے مارچ کے بعد جب اپریل کا مہینہ آتا ہے تو سب لوگوں کو مارچ کے آغاز سے ہی اس دن کا انتظار ہوتا ہے اور وو سب طرح طرح کی سوچیں سوچتے ہیں کہ کیسے لوگوں کو بیوقوف بنایا جائے اور یہ سوچے سمجھے بغیر کے اس کے بہت بڑے نقصان بھی ہو سکتے ہیں

اور کسی کی جان بھی جا سکتی ہے یہ دن لوگ تو اچھا گزار لیتے ہیں لیکن انھیں یہ اندازا نہیں ہوتا کہ کتنے ایسے بھی ہیں جو دل کے مریض ہیں یا کوئی ڈپریشن کا مریض ہے یا کوئی اپنے گھر کی پریشانیوں میں ڈوبا ہوا ہے لیکن لوگ اسے کچھ نہیں سمجھتے اور لوگوں کو فون لگاتے ہیں اور بیوقوف بناتے چلے جاتے ہیں

باز دفعہ تو ایسا بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ نوجوان گھروں سے نکلتے ہیں اور اپنے دوستوں سے کہتے ہیں کہ وو ان کے گھر والوں کو فون لگاے اور کہے کہ اسے کسی نے اغوا کر لیا ہے اور ہوتا کیا ہے کہ وو نوجوان خود تو مزے کرتے ہیں لیکن ان کے والدین بیچارے غم سے نڈھال ہو کر رہ جاتے ہیں اور ادھر ادھر تلاش کرتے پھرتے ہیں اور جب ان کا بیٹا گھر واپس آتا ہے تو اسے احساس ہی نہیں ہوتا کہ اس کے والدین نے کیسا ٹائم گزارا اس کے لئے تو مزاخ ہی ہوگا لیکن جب وو بتاتا ہے تو اس کے والدین کیا سوچتے ہونگے کہ ہمارے بیٹے کو یہ احساس تک بھی نہیں ہوا کہ ہم کتنے پریشان ہونگے یہ خبر سن کر اس لئے ایسا کبھی بھی نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ اس سے صرف آپ کے گھر والوں کو ہی نہیں بلکہ آپ جس جس سے بھی مزاخ کروگے اس کو بھی تکلیف ہوگی اور ایسے میں کسی کی جان بھی جا سکتی ہے

اور یہ نہ ہو کہ آپ کی اس حرکت کی وجہ سے کسی کی جان چلی جائے اور سواے پشتاوے کے اور کچھ نہ بچے خاص طور پر جو دل کا مریض ہو اس سے تو بلکل بھی ایسا مزاخ ہرگز نہ کریں اس سے اسے ہاٹ اٹیک بھی ہو سکتا ہے یا اس کی جان بھی جا سکتی ہے اور جو چیز اسلام میں نہیں ہے اسے کرنا بھی حرام ہے اس لئے کسی کو تکلیف نہیں دینی چاہیے اللہ ہم سب کو ہدایت دے امین 

 

 

 

 

 

 

 

 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160