حفظان صحت اسلامی نقطہ نظر میں

Posted on at


حفظان صحت اسلامی نقطہ نظر میں


صحت اللہ کریم کی ایک عظیم نعمت ہے۔جس کا شکر بجالاناہر انسان پر فرض ہے ۔قانون قدرت ہے کہ کسی نعمت کی نا قدری اس نعمت کے چھین لئے جانے کا سبب بنتی ہے بلکہ کفر ان نعمت غضب الٰہی کودعوت دیتا ہے۔


اس لئے اپنی صحت کا خیال رکھنا اور حفظان صحت کے اصولوں پر کا ربند رہنا پر انسان کے لئے ایک فریضہ کی حیثیت رکھتا ہے۔اسلام ترک دنیا کی تعلیم نہیں دیتا بلکہ دین ودنیا کی بھلائیوں سے بھرپور استفادہ کی دعوت دیتاہے۔چنانچہ رسول للہﷺ نے دو صحابیوں کے مسجد نبویﷺ میں معتکف رہنے اور مسلسل روزہ رکھنے کے اصرار پر اتفاق فرمایا بلکہ ارشاد فرمایا’’تم پر تمہارے جسم کا حق ہے۔‘‘


حضور اکرمﷺ نے صحت عامہ وعافیت کے بارے میں نہایت واضح ہدایات سے امت کی رہبری فرمائی۔جو آج بھی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے نہایت ضروری ہیں۔چنانچہ عالمی تنظیم صحت اور موجودہ میڈیکل سائنس بھی انہی اصولوں کو اپنانے پر مجبور نظر آتی ہے۔



About the author

160