عیدالفطر

Posted on at


عیدالفطر مسلمانوں کا مزہبی تہوار ہے جو ہر سال یکم شوال کو منائی جاتی ہے مسلمان رمضان کے مہینے میں روزے رکھتے ہیں اور روزے رکھتے ہیں اور روزے پورے ہو جاتے ہیں تو عیدالفطر منائی جاتی ہے عیس الفطر کے معنی مسرت اور جشن کے ہیں حقیقت میں سب سے ذیادہ خوش وہی لوگ ہوتے ہیں جنھوں نے رمضان کے پورے روزے رکھے ہوں بہرحال عیدالفطر ایک ایسا تہوار ہے جس میں امیر بھی غریب بھی سب خوش ہوتے ہیں۔




 لیکن اس کے ساتھ صدقہ فطر عید کی نماز ادا کرنے سے پہلے ادا کر دینا چاہیے تا کہ غریب اور مساکین لوگ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں فطرانہ ایک صدقہ اور مالی امداد ہے جو عید کے موقع پر   غریبوں،یتیموں،بیواؤں اور مسکینوں کو دیا جاتا عید کے پر مسرت موقع پر گھروں میں  لطف اندوز کھانے بنائے جاتے ہیں عزیز رشتے دار ایک دوسرے کے گھروں میں ملنے جاتے ہیں نفرتوں اور رنجشوں کو ختم کر دیتے ہیں عید کی نماز کے لیے نہا دھو کر صاف اور نئے کپڑے پہننااور خوشبو لگانا سنت ہے عید گاہ کی طرف جانے اور واپسپی کے لیے الگ الگ رستے اختیار کیے جاتے ہیں یہ مسنون عمل ہے  عید کی نماز میں دو رکعتیں ہوتی ہیں۔




 اس میں عام نماز سے ذیادہ تکبیریں ادا کی جاتی ہیں اس دن تفریح گاہوں پر بہت ذیادہ رش ہوتا ہے لوگ اپنی اپنی فیملیوں کوؤے ساتھ سیرو تفریح کے لیے نکلتے ہیں  اور عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں بچے اپنے گھر والوں سے عیدی وصول کرتے ہیں مگر ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ہماری وجہ کسی غریب کی آزاری نہ ہو اور فضول خرچی سے گریز کریں۔




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160