آبادی

Posted on at


آبادی سے مراد کسی ملک یا علاقے میں کل افراد کی تعداد۔ کسی بھی ملک کی آبادی اس کی معاشی حالت پر انحصار کرتی ہے اگر ملک میں معاشی حالت آچھی ہو تو ذیادہ آبادی سے کوئی فرق نہیں لیکن اگر ملک کی معاشی حالت بہتر نہ ہو تو بڑی آبادی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا نہیں کیا جا سکتا اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا کسی بھی ملک کی گورنمنٹ آبادی پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔



گورنمنٹ کو اس معاملے میں سخت قائدے قانون بنانے چاہیے اور اس معاملے میں دھیان سے جانچ پڑتال کرنی چاہیے آجکل لوگ تعلیم یافتہ ہیں اور سمجھدار ہیں وہ اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں منصوبہ بندی کرتے ہیں لوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی کرنی چاہیے یہ بہتر ہے کہ لوگ کم تعداد میں ہوں لیکن تعلیم یافتہ ہوں برعکس اس کے لوگ ذیادہ ہوں اور جاہل ہوں افراد کی سوچ یہ ہونی چاہیے کہ وہ ایک بچے کو بہتر طریقے سے پالیں کیونکہ ذیادہ بچوں کے لیے ذیادہ سہولیات،خوراک وغیرہ کے اخراجات اُٹھانے پڑیں گے۔



ہمیں لوگوں کو تعلیم دینی چاہیے تاکہ وہ جان سکیں کہ آبادی کے اضافے سے کیا کیا نقصانات ہوتے ہیں آبادی کا تعلق اس ملک کی بہتر سہولیات جیسے کہ ذرائع نقل و حمل،خوراک کی دستیابی،روزگار کی فراہمی وغیرہ سے بھی ہوتا ہے جہاں لوگوں کو یہ سب سہولیات ذیادہ بہتر ملیں گی وہاں آبادی ذیادہ ہو گی کیونکہ وہ اپنا معیار زندگی بلند کرنا چاہتے ہیں لیکن اسکے علاوہ اگر آبادی کی گنجانی ہو گی تو وسائل کا بہتر استعمال نہیں کیا جا سکے گا اسلیے آبادی میں توازن ہونا بہت ضروری ہے۔




About the author

160