خود کار گاڑی

Posted on at


گوگل کی ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑی کے کامیاب تجربے کے بعد اب تقریباً تمام کار ساز کمپنیاں خود کار گاڑیوں کی تیاری میں مصروف ہیں۔ جن لوگوں کو اس پر یقین نہ آئے، وہ جینوا میں ہونے والے موٹر شو میں رکھی ہوئی سوئٹز ر لینڈ سے تعلق رکھنے والی کمپنی‘‘اسپیڈ’’ کی تیار کردہ گاڑی دیکھ سکتے ہیں۔



رن اسپیڈ کے بانی کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ اس گاڑی کا محور مسافر ہوں، نہ کہ خود کار گاڑی کی ٹیکنالوجی۔۔۔۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ مسافر گاڑی میں بیٹھ کر باہر کا نظارہ کرے گا بلکہ وہ بہت سے دیگر کام بھی سر انجام دے سکے گا۔


مزکورہ کمپنی نے چار سیٹوں والی گاڑی میں ایسی تبدیلیاں کر دی ہیں کہ یہ اندرونی طور پر کسی چھوٹے پرائیوٹ جیٹ جیسی معلوم ہونے لگی اس مصقد کے لیئے‘‘ ٹیسلہ الیکٹرک کار’ استعمال کی گئی ہے۔



اس گاڑی کی سیٹیں گھوم سکتی ہیں، سلائڈ کر سکتی ہیں اور بیس مختلف پوزیشنوں میں آسکتی ہیں۔ انہیں گھما کر آپ گاڑی میں لگا ۳۲ انچ کا ایل ای ڈی ٹی وی میں دیکھ سکتے ہیں۔


گاڑی کا اسٹیرنگ گاڑی کے وسط میں بھی لایا جا سکتا ہے تا کہ معلومات اور تفریحی نظام تک با آسانی رسائی ہو سکے۔ گاڑی کے ڈیش بورڈ پر دو ایل سی ڈی لگی ہوئی ہیں جن کے ذریعے انٹرنیٹ کا استعمال ای میل دیکھنا اور ویڈیو کانفرنسنگ ممکن ہے۔



یہ گاڑی ابھی تجرباتی مراہل میں ہے۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ایک مہنگی لیکن کار آمد گاڑی ثابت ہوگی۔


انہوں نے یہ بھی وضاحات کی کہ خود کار گاڑی آجانے سے ڈرائیونگ کا فن ختم نہیں ہو جائے گا بلکہ یہ تو سفر کرنے والے کی مرضی پر ہوگا کہ وہ خود ڈرئیو کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔



یہ کار انسان کے لیئے بہت فائیدہ مند ثابت ہو گی۔



About the author

160