تندرستی ہزار نعمت ہے

Posted on at


تندرستی ہزار نعمت ہے


ایک سادہ سا محاورہ ہے۔ مگر اس میں بہت بڑی حقیقت چھپی ہے۔اس ایک فقرے کے اندر تندرستی ہزار نعمت ہے۔ انسان کے پاس دنیا کی ہر نعمت موجود ہو، گھر ہو، گاڑی ہو، بینک بیلنس ہو، بیوی بچے ہوں، خواہ کہ دنیا کی ہر ایسی نعمت موجود ہو، جس کی کوئی بھی انسان طلب کرتا ہے ۔ لیکن ان سب کے ہوتے ہوئے بھی اگر اس کے پاس صحت نہ ہو تو پھر سب کچھ بیکار ہے۔ کیونکہ صحت سے بڑھ کر کوئی چیز ہے ہی نہیں اس دنیا میں انسان پیسے کے ذریعے نرم اور اچھا بستر تو خرید سکتا ہے لیکن نیند نہیں خرید سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ اگر ایک انسان کے پاس کچھ بھی نہ ہو۔۔ لیکن اچھی صحت ہو تو بھی اس کے پاس سب کچھ ہی ہوتا ہے۔


کیونکہ اگر جان ہے تو جہان ہے لیکن کبھی کبھی انسان بڑا بیوقوف ثابت ہوتا ہے۔ میں کسی واحد فرد کی بات نہیں کر رہا میں خود بھی انہی میں سے ایک ہوں۔ اور اس طرح کے انسان پہلے تو اپنی ساری زندگی اپنی جوانی یہاں تک کے اپنی صحت کو بھی داؤ پر لگا دیتا ہے۔ اور دولت کماتا ہے اور صحت گنوا دیتا ہے ۔ اور پھر اسی صحت کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے کمائی ہوئی ساری زندگی کی دولت لگا دیتا ہے۔ لیکن پھر وہ دوبارہ اپنی وہ صحت حاصل نہیں کر سکتا ۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہر معاملے میں خواہ وہ کوئی بھی ہو کیسا بھی ہو اس میں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیئے کیونکہ صحت ہے تو سب کچھ ہے۔


ایک اچھی صحت کا حامل شخص اپنا ہر کام اچھے طریقے سے انجام دے سکتا ہے۔ ہر کام کو اپنے وقت پر انجام دے گا بغیر کسی پریشانی کے۔ لیکن ایک بیمار رہنے والا شخص خواہ کتنی ہی محنت کیوں نہ کرے چاہے جو مرضی کر لے لیکن وہ اپنا کوئی بھی کام اچھے طریقے سے انجام نہیں دے سکے گا۔ کیونکہ صحت ہی ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو چوکس اور توانا رکھتی ہے اگر وہی نہیں ہے تو پھر انسان ریت کی دیوار ثابت ہوتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ ک دی ہوئی ہر نعمت کے ساتھ صحت کا بھی شکر گزار رہنا چاہیے۔ ہر حال میں اس ذات کا شکر ادا کرنا چاہیے اور ساتھ ہی اپنی صحت کا خیال بھی رکھنا چاہیے۔



About the author

160