اطاعت رسولﷺ

Posted on at


زندگی کے ہر معاملے میں رسولﷺ کی پیروی کرنا آپﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنا اطاعت رسولﷺ ہے اللہ کی اطاعت اسی وقت ممکن ہے جب رسولﷺ کی اطاعت کی جائے اتباع رسولﷺ کے متعلق قرآن مجید میں حکم ہے پیارے نبیﷺ کہہ دیجیے اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو اللہ بھی تم سے محبت کرے گا انسانیت کی پوری تاریخ میں یہ مقام صرف آپﷺ کو حاصل ہے۔



رسول اکرمﷺ کی پیروی کے بغیر اللہ تعالیٰ کے احکام پر عمل کرنا ممکن نہیں کیونکہ آپﷺ نے اللہ تعالیٰ کے احکام کی مکمل تشریح کی ہے مثلاً قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے نماز،روزہ،زکوٰۃ اور حج ادا کرنے کا حکم دیا ہے ان عبادت کو ادا کرنے کا طریقہ رسولﷺ نے بتایا ہے اس لیے رسولﷺ کی اطاعت در حقیقت اللہ کی حقیقیت ہے۔



اللہ تعالیٰ کی محبت کا تقاضا ہے کہ رسولﷺ کی اطاعت اور پیروی کی جائے قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا (اے پیارے نبیﷺ کہہ دیجیے اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو اللہ تبھی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف کر دے گا)اس آیت مبارکہ سے واضح ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ضروری ہے کہ حضورﷺ کی اطاعت کی جائے رسولﷺ کے فیصلوں کے مطابق عمل کرنا ایمان کی بنیادی شرط ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کے کوئی شخص اُس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ اپنی زندگی کے تمام معاملات میں رسولﷺ کے لیے ہوئے فیصلوں کے مطابق عمل نہ کرے دنیا اور آخرت میں کامیابی کے لیے ضروری ہر مسلمان زندگی کے ہر معاملے میں حضرت محمدﷺ کے مبارک طریقوں کی پیروی کرے بے شک تمہارے لیے رسولﷺ کی زندگی بہترین نمونہ ہے۔




About the author

160