ٹی ٹونٹی سیمی فائنل میں کس ٹیم کا پلڑہ زیادہ بھاری رہے گ۔

Posted on at



ٹی ٹونٹی کے گروپ راؤنڈ ختم ہوچکا ہے اور چار ٹیمیں اس تک رسائی حاصل کر چکی ہیں۔ یہ کہنا غلط نہیں ہے کہ جتنی ٹیمیں آخری راؤنڈز میں پہنچیں ہیں اور ان کا اس جگہ تک پہنچنا میرٹ کے تحت ہوا۔ اس ورلڈ کپ میں کچھ بڑی ٹیموں نے مایوس کن کارکردگی دکھائی جن میں آسٹریلیا اور پاکستان سر فہرست ہیں۔ پاکستان نے انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف مایوس کن پر فارمنس دی اور خاص طور پر ویسٹ انڈیز کے سامنے بری طرح سے ڈھیر ہو گئی جبکہ آسٹریلیا کی پرفارمنس تمام بڑی ٹیموں کے سامنے خراب اور مایوس کن رہی۔ اگلا راؤنڈ فائنلز ہے اور اس میں کسی ٹیم کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔ بھارت اور ساؤتھ افریقہ کا مقابلہ اس راؤنڈ کا بہترین سمجھا جا رہا ہے اور جبکہ دوسرے مقابلے میں کالی آندھی لنکن ٹائیگرز سے ٹکرائے گی۔ اب تک کت ورلڈ کپ میں سری لنکا اور بھارت نے سب سے اچھی پرفارمنس دکھائی ہے اور ٹورنمنٹ میں بغیر شکست کھیلیں ہیں۔ اب سیمی فائنل میں کون سی ٹیم آگے فا ئنل تک رسائی حاصل کرے گی یہ ایک اہم سوال ہے، جبکہ اب تک کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہ لگ رہا ہے کہ اس سوال کا جواب دینا انتہائی مشکل ہے۔



چاروں ٹیموں کا جائزہ اس آرٹیکل میں لیا جائے گا اور کون سی ٹیم کے پاس اس وقت ذیا دہ برتری ہے ۔ سری لنکن ٹیم کا جائزہ لیا جائے تو اس ٹیم کے بارے میں ایک ہی چیز کہی جا سکتی ہے کہ انڈیا کے بعد اس ٹورنمنٹ کی فیوورٹ ترین ٹیم سری لنکا ہے، بیٹبگ لائن اپ کو دیکھا جائے تو اس کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس میں ایکسپیریئنس کی کوئی کمی نہیں ہے، دلشان ،  جے وردنا سے لیس اور ان کے الاوہ اور بہترین بیٹنگ لائن اس ٹیم کا ستون ہیں۔ اس ٹیم کی قابلیت پر کوئی شک نہیں کیا جا سکتا اور اس میں خاصیت ہے کہ یہ کسی بھی باؤلنگ اٹیک کو تباہ کر سکتی ہے۔ اس کے باؤ لنگ  اٹیک کو دیکھا جائے تو لیجنڈری اٹیکر  ملنگا کی سربراہی میں اس ٹیم کا اٹیک دنیا کے کسی بھی بیٹسمین کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ اس کے مقا بلے میں آنے والی ٹیم بھی کسی سے کم نہیں ۔



اس ٹورنمنٹ  میں آسٹریلیا اور پاکستان جیسی ٹاپ ٹیمز کو ہار کا مزہ چکھا تے ہوئے اس راؤنڈ تک پہنچی ہے ۔ ڈیرن سیمی،ڈووین براوو اور کرس گیل جیسے کھلاڑیوں سے لیس ویسٹ انڈیز کی ٹیم کسی بھی ٹیم کے باؤلرز کو پیٹ سکتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کا باؤلنگ اٹیک بھی  اس قابل ہے کہ کسی بھی ٹیم کو پریشان کر ڈالے، میرے خیال سے اس میچ کا فیصلہ کرنا کافی مشکل ہے۔ لیکن میری ذاتی رائے میں اگر کالی آندھی نے شاندار پرفارمنس نہیں دی تو سری لنکا اگلے راؤنڈ تک رسائی ہر کر لے گا ۔



دوسرے مقابلے میں بھارت اور ساؤتھ افریقہ آمنے سامنے آئیں گے ۔ بھارت جو کہ اس ٹورنمنٹ کی فیورٹ ٹیم ہے ابھی تک اس ورلڈ کپ میں شکست فری رہی ہے اور بڑی آسانی سے اس نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ ساؤتھ افریقہ کی پرفارمنس ابھی تک اس راؤنڈ میں غیر تصلی بخش رہی ہے اور اس کا واضح صبوت نیدر لینڈ کے میچ میں دکھائی دیا تھا جس میں افریقن ٹیم ہارتے ہارتے بچی۔ اس ٹیم کے باؤلنگ اٹیک پر کوئی شک نہیں کیا جا سکتا جس میں  ورلڈ کلاس باؤلرز شامل ہیں اورکسی بھی بیٹنگ لائین کو تحس نحس کر سکتے ہیں بھارتی ٹیم جس کا سارہ دارومدار اس کی بیٹنگ لائین پر گھومتا ہے اس میچ میں بڑی احتیا ط سے کھیلنا ہو گا کیونکہ افریقن باؤلرز دنیا کے بیسٹ باؤلرز مانے جاتے ہیں ڈیل سٹائن اور ڈیویلیرز جیسے کھلاڑی اس ٹیم کی ریڑھ کی ھڈی مانے جاتے ہیں اور انہیں اس میچ میں اچھی کھیلنا ہو گا۔بھارت دنیا کی بیسٹ ٹیم مانی جاتی ہے اور اس ٹیم میں تقریبن سارے کھلاڑی ورلڈ کلاس پلئیرز مانے جاتے ہیں کوہلی ، شرما ، دھونی، یوراج سنگھ جیسے کھلاڑیوں سے لیس یہ ٹیم اس وقت سب سے خطر ناک ٹیم ہے اور اس کو روکناافریقن ٹیم کے لئے ایک بہت مشکل حدف لگ رہا ہے۔ میرے حساب سے بھارت اور سری لنکا فائنل تک پہنچیں گی اور اگر ویسٹ انڈیز اسی جزبے کے ساتھ کھیلی جس سے کھیلتی آئی ہے تو شائد بھارت کا مقابلہ کرے۔




About the author

babar-jamil

I belong to beloved land of Pakistan, a peaceful country. I did my Bachelors in 2012 in the field of Electronics Engineering. I love being here at FilmAnnex and I think it is a great opportunity site for miniatures of video producers and blog writers.

Subscribe 0
160