سیرت نبویؐ اعلان نبوت سے پہلے حضرت محمؐد کی زندگی پر ایک نظر (حصّہ اوّل

Posted on at


میں نے آج جس موضرع کو چنا ہے۔ میرا نہیں خیال کہ میں اس قابل بھی ہوں۔ کہ اس پر اپنی سوچ کے مطابق کوئی چند الفاظ لکھ سکوں۔ کیونکہ اگر ہم ساری دنیا کے درختوں کو ہم قلم بنا دیں اور سب سمندروں،دریاؤں کو سیاہی بنالیں اور دنیا کی تمام مخلوق اس ہستی کے بارے میں لکھنا شروع کردے تو یہ سب کچھ ختم ہو جاۓ گا۔ لیکن ان کی تعریف کبھی ختم نہ ہوگی۔ ہمارے پیارے نبی حضرت محمدؐ کی ولادت با سعادت 12 ربیع الاول بمطابق 20 اپریل 571عیسوی کو ہوئی۔ آپؐ کے والد ماجد آپؐ کی پیدائش سے کم وبیش چار ماہ قبل وفات پاگئے تھے۔ گویا کہ آپؐ یتیم پیدا ہوئے۔


آپؐ کی پیدائش کے کچھ روز بعد آپؐ کے دادا حضرت عبدالمطلبؐ نے آپ کا نام مبارک محمدؐ رکھا۔اور آپ کی والدہ ماجدہ نے آپ کا نام احمد رکھا۔ یہ دونوں نام ہی اہل عرب کے لیے نئے تھے۔آپؐ کو پیدائش کے بعد آپ کی والدہ ماجدہ کے بعد سب سے پہلے دودھ ابولہب کی لونڈی ثوبیہ نےپلایا۔ آپؐ کی پیدائش کے بعد پرورش کیلئے عرب کے رواج کے مطابق آپؐ کو دائی حلیمہ سعدیہ کے ساتھ ایک قریبی گاؤں میں بھیج دیا گیا۔ تاکہ وہاں کی خوشگوار آب وہوا میں پلیں بڑھیں۔


 


حضورؐکی عمر جب چھ برس کی ہوئی تو آپؐ کی والدہ ماجدہ کا انتقال ہوگیا۔ آپؐ کی والدہ ماجدہ کی وفات کے بعد آپؐ کی پرورش کی ذمہ داری آپ کے بوڑھے دادا حضرت عبدالمطلب پر آگئی۔ جو کہ آپ کو لے کر مکہ میں آگئے۔آپؐ کی عمر ابھی آٹھ سال چند ماہ ہی ہوئی تھی کہ آپؐ کے دادا حضرت عبدالمطلب کی بھی وفات ہوگئی۔ حضرت عبدالمطلب کی وفات کے بعد آپؐ کی پرورش کی ذمہ داری آپؐ کے سگے چچا حضرت ابوطالب پر آگئی۔ جنہوں نے آپ کی پرورش اپنی اولاد سے بھی بڑھ کرکی۔



About the author

160