مردوں میں غدود کا کینسر( حصہ اول)

Posted on at


 

مردوں میں کینسر سے اموات کی ایک عام وجہ غدود کا کینسر بھی ہے ہر سال تقریبا ایک لاکھ اسی ہزار غدود کے کینسر کے مریض امریکہ میں تشخیص ہوتے ہیں جن میں تقریبا ۳۱ ہزار مریض غدود کے کینسر سے وفات پا جاتے ہیں خوش نصیبی سے غدود کے کینسر سے اموات کی شرح میں پچھلے ۲۰ سالوںمیں کافی کمی واقع ہوئی ہے جس کی اصل وجہ بروقت کینسر کی تشخیص ہے جو کہ سکریننگ ٹیسٹوں سے کی جاتی ہے

غدود کے کینسر میں عمر کا ایک بہت بڑا عمل دخل ہے غدود کا کینسر عام طور پر ۵۰ سال یا اس کے بعد دیکنھے میں آتا ہے اور عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ غدود کے کینسر کے بڑھنے کی شرح میں بھی اضافہ ہوتا ہے

غدود کا کینسر عام طور پر فیملی میں نزدیکی رشتہ دار مثلا باپ سے بیٹے اور بھائی سے بھائی میں پھیل سکتا ہے اگر غدود کا کینسر چچا ، دادا یا نانا میں موجود ہو تو پھر یہ اگلی نسل میں پھیلنے کی ایک بہت بڑی وجہ بن سکتی ہے

کالوں مین غدود کا کینسر گوروں کی نسبت زیادہ پایا جاتا ہے بد قسمتی سے اگر غدود کا کینسر ۵۰ سال سے کم عمر میں پایا جائے تو یہ غدود کے کینسر کی خطرناک قسم ہوگی

پاکستان میں بھی غدود کے کینسر کی شرح میں مسلسل اضفہ ہو رہا ہے غدود کے کینسر میں خوراک کے ساتھ گہر تعلق ہے مثلا انتہائی مرغن غذائیں اس کینسر کی وجہ بن سکتی ہیںعام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ جب تک غدود کا کینسر پھیل  نہ جائے اسکی کوئی علامت دیکھنے میں نہیں آتی اس لیے  انسان کو چاہیے کہ ۵۰ سال کی عمر سے ہی اپنے سکریننگ ٹیسٹ غدود کے کینسر کے بارے میں ضرور کروائے۔



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160