نصاب میں تبدیلی

Posted on at


اگر تبدیلی لانی ہی ہے تو ہمیں اگلے قدم کے طور پر اس تبدیلی پر غور اور نئے عنوانات کو شامل کرنے کے امکانات کی فکر کرنی چاہیے۔ صرف سیکولر اور غیر سیکولر کی بحث میں پڑ کر آنے والی نسلوں کو اپنی طرح مقروض، بدحال اور کمزور بنائے رکھنے پر اصرار سے دستبردار ہونا چاہیے۔


 


ہونا تو یہ چاہیے کہ نصاب کے معاملے میں کھلی بحث کو فروغ دیا جائے، کسی ایک گروپ کے پریشر کو دیکھ کر فیصلے تبدیل نہ کئے جائیں۔ ان لوگوں کو بھی دعوت دی جائے جو نصاب میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔ سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں اس بارے میں کوئی طریقہ کار وضع کر سکتی ہیں۔ جب مذہبی لوگ نصاب میں تبدیلی کو اس خدشے کی بنا پر مسترد کرتے ہیں کہ اسے سیکولر بنایا جا رہا ہے۔


 


 تو روشن خیال لوگوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ کیا واقعی یہ تبدیلیاں اسے کوئی سمت دے بھی رہی ہیں یا ایسے ہی شعور مچایا جا رہا ہے۔ قومی صطح پر ماہرین، اساتذہ اور دانشوروں کا ایسا گروہ تشکیل دیا جائے جس میں مختلف مذہبی اور سیاسی مکتبی فکر کے نمائندہ افراد موجود ہوں۔ نصاب میں تبدیلیوں کی تجاویز تیار کی جائیں، انہیں عوام کے مطالعے اور آرام کے لیے مشتہر کا جائے۔ اسے مونچھ اور داڑھی کا مسئلہ نہ بنایا جائے بلکہ قومی تقاضوں کے پییش نظر زیادہ سے زیادہ جمہوری اقدامات کئے جائیں۔  





مصنفہزینب حبیب 


 :ٹویٹر پر مجھے فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں 


  زینب حبیب 


:اور میرے بلاگ شیئر کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں


http://www.filmannex.com/user/zainab-habib/287097


 





About the author

Zaria-Wahab

My name is Zaria Wahab and i am a student of Fsc. I want to prove myself so for that i have to joined Film-Annex. Film-Annex is a very good plate-form for us. because it is such a good approach for every bloggers.

Subscribe 0
160